الریاض: سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب آگیا ہے۔حائل شہر اورعسیرریجن میں برفباری کے بعد پہاڑوں اور نخلستانوں نے موٹی سفیدچادر اوڑھ لی ہے۔
سعودی شہریوں اور مکینوں نے مکہ مکرمہ ،العقیق اور دوسرے علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
Published: undefined
شمال مغربی صوبہ حائل اور جنوب مغربی ریجن عسیر میں شدید برف باری ہوئی ہے اور میدانوں اورپہاڑی علاقوں میں برف کی موٹی تہ جم چکی ہے۔ان علاقوں کے مکینوں نے بھی برفباری کے مناظرکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔
ویڈیوز میں حائل میں واقع بحرہ بنی رشید کے پہاڑوں پر برف کی موٹی تہ جمی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔سعودی عرب میں یہ سب سے بڑا آتش فشاں پہاڑ ہے۔
Published: undefined
منطقہ عسیرمیں واقع ابھا ، خمیس مشیط ،تنومہ اور النماص سمیت متعدد گورنریوں اور شہروں میں شدید بارش کے ساتھ برف باری ہوئی ہے۔ سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز کی اطلاع کے مطابق جازان ، عسیر،الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا