عرب ممالک

ایران میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد کی موت

ایک غلط عقیدہ یہ بھی ہے کہ الکاحول پینا یا گارگل کرنا کوویڈ 19 کو روک سکتا ہے اسی وجہ سے وبائی مرض کے آغاز میں ایران میں میتھانول کے استعمال میں اضافہ ہوا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ایران کے باندر عباس میں منگل کو گھر میں بنی زہریلی شراب پینے سے کم از کم آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ بی بی سی نے مقامی محکمہ صحت کی اہلکار ڈاکٹر فاطمہ نوروزیان کے حوالے سے بتایا کہ زہریلی شراب پینے والے مزید 51 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

Published: undefined

اس دوران پولیس نے شراب بنانے اور بانٹنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق باندر عباس کے حکام نے شراب میں زہریلی چیز کی نشاندہی نہیں کی ہے۔

Published: undefined

میتھانول کو عام طور پر اینٹی فریز، سالوینٹس اور ایندھن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن بعض اوقات الکاحول کی مقدار کو بڑھانے کے لیے اسے غیر قانونی طور پر تیار کردہ اسپرٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔ اگر اسے تھوڑی مقدار میں بھی کھایا جائے تو یہ اندھا پن یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔

Published: undefined

ایک غلط عقیدہ یہ بھی ہے کہ الکاحول پینا یا گارگل کرنا کوویڈ 19 کو روک سکتا ہے اسی وجہ سے وبائی مرض کے آغاز میں ایران میں میتھانول کے استعمال میں اضافہ ہوا تھا۔

Published: undefined

اپریل 2020 میں، وزارت صحت نے کہا کہ زہریلی شراب کی وجہ سے تین مہینوں میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 5000 کوعلاج کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined