عرب ممالک

اردن کی وجہ سے نیتن یاہو کا یواے ای کا دورہ ایک مرتبہ پھر ملتوی

نتن یاہو کے طیارے کو اردن کے ہوائی علاقے سے گزرنا تھا لیکن کچھ عدم اتفاق ہونے کی وجہ سے ان کا یو اے ای مجوزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین گزشتہ اگست میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو یو اے ای جانے والے تھے لیکن مجوزہ دورہ ایک مرتبہ پھر ملتوی ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے جمعرات کو بتایا کہ ہمسایہ ملک اردن کے ساتھ ہوائی علاقے کی بابت کچھ عدم اتفاق ہونے کی وجہ سے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کا یواے ای کا مجوزہ تاریخی دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

مسٹر نتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق مسٹر نتن یاہو کے طیارے کو اردن کے ہوائی علاقے سے گزرنا تھا لیکن کچھ یقینی عدم اتفاق ہونے کی وجہ سے ان کا یو اے ای مجوزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مسٹر نتن یاہو کے یو اے ای دورے کی یو اے ای کے افسران سے بات چیت کرکے دوبارہ دورے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔

Published: undefined

واضح رہے اردن کے شہزادہ حسین عبد اللہ نے حال ہی میں مسجد الاقصی جانے کے لئے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور اسرائیلی حکومت نے ان کو جانے کی اجازت دے دی تھی لیکن بعد میں اسرائیل نے کہا کہ ان کے گارڈس زیادہ ہیں اس لئے تمام گارڈس کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جس پر شہزادہ نے ناراض ہو کر دورہ کینسل کر دیا تھا اور وہ واپس چلے گئے تھے ۔مبصرین کی رائے میں دونوں ممالک کے مابین عدم اتفاق کی وجہ یہی ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق اردن نے بعد میں اسرائیلی وزیر اعظم کے طیارہ کو جانے کی اجازت دے دی تھی لیکن دورہ ملتوی کرنے کی دوسری وجہ نیتن یاہو کی اہلیہ کی طبعیت خرابی رہی۔ مسٹر نتن یاہو کی بیوی سارہ کو پیٹ میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے یروشلم کے هداسا میڈیکل سینٹر میں داخل کروایا گیا تھا۔

Published: undefined

اسرائیل اور یواے ای کے مابین گزشتہ برس اگست میں ایک تاریخی معاہدہ ہواتھا۔ جس میں دونوں ممالک نے مکمل طور سے سفارتی تعلقات کو بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس سے قبل نیتن یاہو کے تین مرتبہ یو اے ای کے دورے ملتوی ہو چکے ہیں ۔ واضح رہےگزشتہ تین دہائیوں میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کوبحال کرنے کااعلان کرنے والا یواے ای تیسراملک ہے۔

Published: undefined

مسٹر نیتن یاہو کا یہ مجوزہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب اسرائیل میں صرف دو ہفتے بعد انتخابات ہونے والے ہیں۔ اسرائیل میں دوسال کے اندر یہ چوتھی مرتبہ الیکشن ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اگست 2020 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ثالثی کی وجہ سے اسرائیل اور یواے ای کے درمیان ایک پرامن معاہدہ ہواتھا جس میں دونوں ممالک نے مکمل طور سے سفارتی تعلقات کو بحال کرنے پررضامندی ظاہرکی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined