عرب ممالک

ایرانی سفیر کی الریاض آمد کے بعد سعودی سفیر بھی تہران پہنچ گئے

سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کی تہران میں آمد ہو گئی ہے۔یہ اعلان سعودی عرب میں ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی کے الریاض پہنچنے کے چند گھنٹے کے بعد سامنے آیا ہے

سعودی عرب سے مذاکرات میں ’سنجیدہ پیش رفت‘ ہوئی ہے: ایران
سعودی عرب سے مذاکرات میں ’سنجیدہ پیش رفت‘ ہوئی ہے: ایران 

ایران میں سعودی عرب کے نئے سفیر منگل کے روز تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی کی تہران میں آمد ہو گئی ہے۔یہ اعلان سعودی عرب میں ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی کے الریاض پہنچنے کے چند گھنٹے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب اور ایران کے سفیروں کا تبادلہ مارچ میں چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے چند ماہ بعد ہواہے۔

العربیہ نے اس سے پہلے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ علی رضاعنایتی ایک نئی سفارتی ٹیم کے ہمراہ سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں۔وہ ایرانی ناظم الامور کی جگہ لیں گے جو جون میں ایران کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے کے بعد سے اس کا نظم ونسق سنبھال رہے تھے۔

Published: undefined

ایرنا کے مطابق علی رضا عنایتی نے الریاض روانگی سے قبل صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تھی۔ایرانی صدرنے علاقائی اور سلامتی کے شعبوں میں ایران اور سعودی عرب کی اہمیت پر زور دیا اور تہران اورالریاض کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

مارچ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت الریاض اور تہران نے ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل ہونے والے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔

Published: undefined

سعودی عرب نے سنہ 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پرایرانی حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined