عرب ممالک

عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کا خطاب

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے قوم سے خطاب کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

ریاض: سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے قوم سے خطاب کیا ہے۔ شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں کہا ’’ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔ اللہ ہم اور آپ پر اگلے کئی سال تک روزوں کے مہینہ لوٹاتا رہے۔ ہم اور آپ، ہمارا وطن اور دنیا کے سارے ممالک امن، سلامتی اور اطمینان سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔‘‘

Published: undefined

یہ خدا کا فضل اور کامیابی ہے کہ اس نے مملکت سعودی عرب کو دوسرے ممالک سے زیادہ ایک بے مثال اعزاز کے ساتھ منتخب کیا جو حرمین شریفین کی خدمت اور ضیوف الرحمان کے آرام کا خیال رکھنے کی خدمت ہے۔ ان ضیوف الرحمن میں حجاج، معتمرین اور زائرین بھی شامل ہیں۔ ان کی خدمت کرنے پر ہمیں بہت فخر ہے۔

Published: undefined

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ بھی ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں لاکھوں عازمین کے لیے عمرہ کی ادائیگی کرنا آسان رہا۔ میرے بھائیو اور بہنو! عید کے مظاہر میں خوشی، بات چیت، رواداری، اور ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا بھی شامل ہے۔ اللہ ہمیں اور آپ کو خوشیوں اور مسرتوں سے نوازے۔

Published: undefined

ہم اللہ سے امید کرتے ہیں کہ عید آئے اور اس کے ساتھ ہمارے خطے اور پوری دنیا کے لیے استحکام، سلامتی اور یقین دہانی کی خبر ہو۔ بے شک یہ اس کی قدرت اور طاقت میں ہے اور وہی بابرکت اور بلند ہے۔ اللہ ہماری عید کو خوشیوں والا رکھے۔ ہمیں صحت اور خوشیوں سے نوازے اور ہمارے وطن اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔ ہمارے نبی محمد ان کی آل اور تمام صحابہ پر درود و سلام نازل ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined