عرب ممالک

غیر مجاز طریقے سے مسجد حرام میں داخل ہونے کی کوشش کے 87 واقعات

حج سیکورٹی کمانڈ کے سربراہ بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے بتایا کہ حج کے ایام میں کچھ لوگوں کو غیر مجاز طریقے سے مسجد حرام، مشاعر مقدسہ یا مسجد کے مرکزی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران روکا گیا ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: حج سیکورٹی کمانڈ کےسربراہ بریگیڈیئر سامی الشویرخ نے بتایا ہے کہ حج کے ایام میں کچھ لوگوں کو غیر مجاز طریقے سے مسجد حرام، مشاعر مقدسہ یا مسجد کے مرکزی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران روکا گیا ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ حج سیزن 1442ھ کے دوران غیر مجاز طریقے سے مسجد حرام اور مشاعر مقدس میں گھنسے کی کوشش کے 87 واقعات رپورٹ ہیں جن کے خلاف کارروائی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر مجاز طریقے سے مسجد حرام میں گھسنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی اور انہیں فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا۔

Published: undefined

بریگیڈیئر الشویرخ نے شہریوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ حج کےایام میں مسجد حرام اور مقامات مقدسہ میں داخلے کے لیے وضع کردہ طریقہ کار عمل کریں اور غیر مجازطریقے سے حرم مکی میں داخلے سے بچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 ذی الحج تک بغیر پیشگی اجازت کے کسی کو مسجد حرام میں داخلے کی اجازت نہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز