عرب ممالک

حرمین شریفین میں عمرہ زائرین کی مدد کے لیے 500 نئے ملازمین تعینات

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے عہدیدار انجینیر نزار بن حمزہ نے کہا کہ بیت اللہ کے طواف کے لیے تمام ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کی روک تھام کے لیے بھی ایس او پیز وضع کیے گئے ہیں۔

حرمین شریفین میں عمرہ زائرین کی مدد کے لیے 500 نئے ملازمین تعینات
حرمین شریفین میں عمرہ زائرین کی مدد کے لیے 500 نئے ملازمین تعینات 

حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کی مدد اور معاونت کے لیے مزید 531 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ انہیں تین الگ الگ یونیفارم کے رنگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایک گروپ میں 159 ملازمین شامل ہیں جنہیں مزید 18 سپروائزر کی نگرانی میں الگ الگ ٹیموں میں تقسیم کیا کیا گیا ہے۔ یہ خادمین تین گھنٹے میں ایک ہزار معتمرین کو عمرہ کی ادائیگی میں مدد فراہم کرتے ہیں اور دن بھر میں 6 ہزار معتمرین کی مدد کر رہے ہیں۔ انہیں مسجد حرام میں مطاف کے داخلی راستے، الشبیکہ، اجیاد، کدی اور باب علی پوائنٹس پر تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

مسجد حرام میں ھجوم سے متعلق امور کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ جنرل پریزیڈینسی بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور کوششوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عازمین عمرہ کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین کو مناسک کی ادائیگی میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے موقعے پر عمرہ زائرین کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں اور ان پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ بیت اللہ کے طواف کے دوران معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ایک دوسرے عہدیدار انجینیر نزار بن حمزہ علاء الدین نے کہا کہ بیت اللہ کے طواف کے لیے تمام ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ کورونا کی وبا کی روک تھام کے لیے بھی ایس او پیز وضع کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طواف کے لیے تین الگ الگ رنگوں میں ٹریک تیار کیے گئے ہیں جن میں مناسب فاصلہ رکھا گیا ہے۔ طواف کا پہلا چکر 10 ویں ٹریک سے ہوتا ہے جو تیسرے ٹریک پر ختم ہو جاتا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined