عرب ممالک

سعودی عرب میں انجینئرنگ کے مختلف شعبوں کی 387 جعلی ڈگریاں ضبط

سعودی عرب کی انجیئرنگ کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران غیر مجاز جامعات کی طرف سے 16 ہزار 887 اسناد جاری کی گئیں، یہ اسناد مملکت کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو جاری گئیں

سعودی کونسل آف انجینئرنگ  / العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی کونسل آف انجینئرنگ / العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ریاض: سعودی عرب کی انجیئرنگ کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران غیر مجاز جامعات کی طرف سے 16 ہزار 887 اسناد جاری کی گئیں۔ یہ اسناد مملکت کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو جاری گئیں۔

Published: undefined

انجینیرز کونسل کے ترجمان انجینیرعبدالناصر العبداللطیف نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی شرائط پر پورا نہ اترنے والی تمام اسناد اور شرائط کے مطابق پانچ سالہ تجربہ نہ رکھنے والے انجینیرز کی ڈگریاں مسترد کردی گئیں۔ اسی طرح غیر مجاز پیشہ وارانہ تدریس کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کی طرف سے مختلف دورانیے کے کورسز کے دوران جاری کردہ ڈپلومے بھی مسترد کر دیئے گئے۔

Published: undefined

عبداللطیف نے مزید کہا کہ سال 2020ء کے دوران انجینیرنگ کی 387 جعلی ڈگریاں ضبط کی گئیں۔ یہ ڈگریاں دوسرے ممالک کے ملازمین کی طرف سے فراہم کی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سال 2020ء کے دوران سعودی عرب میں رجسٹرڈ انجینیرز کی تعداد 13 ہزار 465 تک پہنچ گئی تھی۔

Published: undefined

انجینیر عبداللطیف نے بتایا کہ شاہی فرمان نمبر 36 مجریہ 1438ھ کے تحت انجینیرنگ کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کے لیے انجینئرنگ کے پیشوں کو عملی جامہ پہنانے کے نظام اور قانون پر عمل درآمد کی سختی سے تاکید کی جاتی ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے افراد کو بھاری جرمانوں کی سزائیں دی جاتی ہیں۔ جرمانوں کی زیادہ سے زیادہ حد ایک ملین ریال تک ہے۔

بشکریہ العربيہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined