خواتین

شادی کے 50 سال بعد 74سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچے پیدا

گنٹور میں ڈاکٹروں کی کامیاب کوشش کے بعد 74سالہ خاتون نے دو بچیوں کو جنم دیا ہے، ڈاکٹروں نے اسے کو عالمی ریکارڈ قرار دیا۔

تصویر اے آئی این ایس
تصویر اے آئی این ایس 

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ڈاکٹروں کی کامیاب کوشش کے بعد ایک 74سالہ خاتون نے دو بچیوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرس نے اس کو عالمی ریکارڈ قرار دیا۔ جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد خاتون کی ماں بننے کی خواہش شادی کے 50سال بعد پوری ہوئی ۔

Published: undefined

تفصیلات کے مطابق ضلع مشرقی گوداوری سے تعلق رکھنے والی منگا یما شادی کے 50سال بعد آئی وی ایف کے ذریعہ حاملہ ہوئی۔ڈاکٹرس نے دعوی کیا کہ اس آئی وی ایف کی کامیابی نے قبل ازیں 70سال کی عمر میں کسی خاتون کے ماں بننے کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ڈاکٹر ارونا اور ڈاکٹر اوما شنکرنے اس سرجری کو انجام دیا۔

Published: undefined

منگا یما کی زچگی گنٹور کے اہلیا اسپتال میں سیزیرین کے ذریعہ انجام دی گئی۔ اس خصوص میں ڈاکٹر ارونا نے کہا کہ آئی وی ایف کے ذریعہ یہ کام انجام دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے خاتون کا بی پی، ذیابیطس اور ہائپر ٹنشن کا معائنہ کیا گیا ، جو 70سال کی عمر میں کئے جانے والے عام معائنے ہوتے ہیں۔خوش قسمتی سے منگا یما کو ان میں سے کوئی بھی مرض نہیں تھاجس کے بعد آئی وی ایف کے دو مراحل انجام دیئے گئے۔اس کے بعد کے عمل کی پہلی ہی کوشش میں خاتون حاملہ ہوگئی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حاملہ ہونے کے دوران بی پی، ہائپر ٹنشن ہوسکتے ہیں اسی لئے خاتون سے درخواست کی گئی کہ وہ 9 ماہ اسپتال میں ہی رہے جس کے لئے وہ راضی ہوگئی اور 9ماہ تک اسپتال میں ہی وہ رہیں۔اس طرح سیزرین کے ذریعہ دولڑکیوں کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دنیا میں یہ ایسا پہلا معاملہ ہے جس میں اتنی زیادہ عمر میں خاتون ماں بنی۔قبل ازیں بھی انہوں نے اسی ضلع میں ایک 60سالہ خاتون کی اسی آئی وی ایف کے ذریعہ حاملہ بننے میں مدد کی تھی۔

Published: undefined

ڈاکٹر اوما شنکر نے بتایا کہ اس خاتون کی زچگی کے تعلق سے گزشتہ ایک ماہ سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔بے ہوش کرنے والے ڈاکٹرس،کارڈیالوجسٹ،دواوں سے متعلق ایک ڈاکٹر،دوپیڈیاٹریشنس،لائف سپورٹ سسٹم کو تیاررکھاگیا تھا۔

Published: undefined

ماں بننے پر مسرور منگا یما نے کہاکہ اولاد جن کو نہیں ہے وہ بتاسکتے ہیں اس کی اہمیت کیا ہے؟انہوں نے کہاکہ اس اسپتال میں تمام ڈاکٹر، نرس اور دیگر اسٹاف نے ان کی کافی بہتر طورپردیکھ بھال اور بہتر علاج کو یقینی بنایا۔منگا یما کے شوہر بھی اولاد کی پیدائش پر کافی خوش ہے۔

Published: undefined

اس سوال پر کہ اس عمر میں باپ بننے پر وہ کیسا محسوس کرتے ہیں اور وہ کس طرح اپنی دونوں بیٹیوں کی اس عمر میں دیکھ بھال کرپائیں گے؟تو انہوں نے کہاکہ خدا ہی پودا لگاتا ہے اور وہ ہی اس کو پانی دیتا ہے۔اسی طرح وہ ہی ان نوزائیدہ بچیوں کی دیکھ بھال کریں گے، ان کی زندگی کی اب ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ وہ باپ بن گئے ہیں۔ماں اور دونوں نوزائیدہ بچیاں تندرست بتائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined