
قومی آواز گرافکس
مراکش ایک نئے سیاسی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جہاں ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم فاطمہ زہرا المنصوری کو حکومت سازی کے ساتھ معیشت، روزگار، نوجوانوں کی بے چینی اور عوامی توقعات جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی قسط 18 میں ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے مراکش کے سامنے موجود ان چیلنجز کا تجزیہ کیا ہے۔
23 ستمبر 2026 کے پارلیمانی انتخابات میں المنصوری کی جماعت آتھنسٹی اینڈ ماڈرنٹی پارٹی (پی اے ایم) نے 395 رکنی ایوانِ نمائندگان میں 97 نشستیں حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت کا مقام حاصل کیا، جبکہ آر این آئی کو 66 اور استقلال پارٹی کو 65 نشستیں ملیں۔
29 ستمبر کو شاہ محمد ششم نے المنصوری کو حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی۔ تاہم پی اے ایم واضح اکثریت سے دور ہے، اس لیے اتحادی حکومت کی تشکیل ان کے لیے پہلا بڑا امتحان ہے۔ پروگرام میں 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی، انفرا اسٹرکچر، نوجوانوں کے روزگار اور مراکش کی عالمی حیثیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔