
میری بات / گرافکس قومی آواز
قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی نئی قسط میں ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے انسدادِ انحراف قانون کی موجودہ صورت حال، اس کی افادیت اور مجوزہ اصلاحات پر تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’آیا رام، گیا رام‘ کی سیاست آج بھی مختلف شکلوں میں موجود ہے، جس سے عوامی مینڈیٹ اور جمہوری نظام متاثر ہوتا ہے۔
پروگرام میں بتایا گیا کہ انسدادِ انحراف قانون سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے رجحان کو روکنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا، تاہم وقت کے ساتھ اس کی متعدد کمزوریاں سامنے آئی ہیں۔ سید خرم رضا نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس قانون پر ازسرنو غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کے اعتماد اور سیاسی استحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔
انہوں نے تجویز دی کہ جماعت تبدیل کرنے والے منتخب نمائندے پہلے اپنی نشست سے استعفیٰ دیں، ان پر کولنگ آف پیریڈ نافذ کیا جائے، دوسری جماعتوں کے منتخب نمائندوں کو شامل کرنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی جواب دہ بنایا جائے اور ایسے مقدمات کا فیصلہ مختصر مدت میں یقینی بنایا جائے۔
پروگرام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جمہوریت کی اصل طاقت عوامی مینڈیٹ میں ہے اور قانون کو اس انداز میں مؤثر بنایا جانا چاہیے کہ منتخب نمائندوں کی وفاداری اقتدار کے بجائے عوام کے ساتھ برقرار رہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined