
راہل گاندھی و پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
کنیا کماری سے شروع ہونے والی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پیر کے روز اس سفر کے اختتام پر ایک اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شدید برف باری کے درمیان ہزاروں لوگ اس تقریب میں پہنچے۔ اس دورے کے اختتام پر کشمیر سے راہل اور پرینکا گاندھی کی دلچسپ تصاویر منظر عام پر آئیں۔
ایک طرف جہاں راہل اور پرینکا گاندھی صبح برف باری کا مزہ لیتے نظر آئے تو وہیں دوسری طرف راہل-پرینکا گاندھی شام کو ڈل جھیل کے کنارے چہل قدمی کرتے نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ ساتھ ہی راہل گاندھی بھی کشمیر کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں قید کرتے نظر آئے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔