کھیل

ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم نے بھی حاصل کیا گولڈ، 21 طلائی تمغوں کے ساتھ تمغوں کے ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچایا

میڈل ٹیبل میں 167 گولڈ کے ساتھ چین پہلے مقام پر، 82 گولڈ کے ساتھ جاپان دوسرے مقام پر اور 38 گولڈ کے ساتھ جنوبی کوریا تیسرے مقام پر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ہاکی ٹیم، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/TheKhelIndia">@TheKhelIndia</a></p></div>

ہندوستانی ہاکی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @TheKhelIndia

 

’ایشین گیمز 2026‘ میں ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں ملیشیا کو 1-5 سے آسانی سے شکست دے کر ہندوستان کو تمغوں کے ٹیبل میں چوتھے مقام پر بھی پہنچا دیا۔ ہے۔ پہلے چوتھے مقام پر ازبکستان تھا، جو کہ اب پانچویں مقام پر کھسک گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ایشین گیمز کی تاریخ میں مجموعی طور پر پانچویں بار ہے جب ہندوستان نے مردوں کی ہاکی میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ملیشیا کی جانب سے صرف ایک گول ہوا، جو شیلو سلویریئس نے کیا، جبکہ ہندوستانی ٹیم نے مسلسل ملیشیائی کھلاڑیوں کو غلطیاں کرنے پر مجبور کیا اور میچ میں مجموعی طور پر 14 پنالٹی کارنر حاصل کیے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے اولمپکس 2028 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

آج کھیلے گئے فائنل مقابلہ کے پہلے 15 منٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کی ٹکر رہی اور پہلا کوارٹر 1-1 سے برابر رہا۔ اس کے بعد جیسے ملیشیا مقابلے میں ٹک ہی نہیں پایا۔ دوسرے کوارٹر میں ہندوستان نے ایک گول کیا، جبکہ ملیشیا گول کرنے کے لیے ترستا رہا۔ ہندوستان کی جانب سے شیلانند لکڑا نے واحد فیلڈ گول کیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر سے 2 اور جگراج سنگھ نے بھی پنالٹی کارنر سے ایک گول داغا۔ ایک گول ہاردک سنگھ نے پنالٹی اسٹروک پر کیا۔

پہلے ہاف تک ہندوستانی ٹیم نے 2-1 کی برتری حاصل کر رکھی تھی۔ وہیں دوسرے ہاف میں ہندوستان کی جانب سے مجموعی طور پر 3 گول کیے گئے۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب ہندوستان نے مسلسل 2 بار ایشین گیمز میں مردوں کی ہاکی میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ہندوستان سے پہلے صرف پاکستان اور جنوبی کوریا ہی اپنے ایشین گیمز کے گولڈ میڈل کا کامیابی سے دفاع کر پائے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے گولڈ میڈل کے بعد ہندوستان کے 21 گولڈ اور 27 سلور سمیت مجموعی طور پر 85 تمغے ہو گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ میڈل ٹیبل میں ازبکستان کو پیچھے چھوڑ کر ہندوستان چوتھے مقام پر آ گیا ہے۔ ازبکستان نے بھی 21 گولڈ جیتے ہیں، لیکن اس کے 25 سلور ہیں۔ مجموعی طور پر اس نے 70 تمغے حاصل کیے ہیں۔ میڈل ٹیبل میں 167 گولڈ کے ساتھ چین پہلے مقام پر، 82 گولڈ کے ساتھ جاپان دوسرے مقام پر اور 38 گولڈ کے ساتھ جنوبی کوریا تیسرے مقام پر ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔