کھیل

ومبلڈن: جوکووچ اور فیڈرر میں گراس کورٹ بادشاہت کی جنگ

عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور گزشتہ چمپئن نوواک جوکووچ اور 20 گرینڈ سلیم خطاب کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان اتوار کو ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کی خطابی جنگ میں گراس کورٹ کی بادشاہت کا فیصلہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: عالمی نمبر ایک کھلاڑی اور گزشتہ چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ اور 20 گرینڈ سلیم خطاب کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان اتوار کو ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کی خطابی جنگ میں گراس کورٹ کی بادشاہت کا فیصلہ ہوگا۔

Published: undefined

ٹاپ سیڈ جوکووچ چھٹی بار ومبلڈن کے فائنل میں پہنچے ہیں جبکہ دوسری سیڈ فیڈرر نے 12 ویں بار فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ جوکووچ چار بار اور فیڈرر آٹھ بار اس گراس کورٹ ٹورنامنٹ کا خطاب جیت چکے ہیں۔ فیڈرر کے کھاتے میں 20 گرینڈ سلیم اور جوکووچ کے کھاتے میں 15 گرینڈ سلیم ٹائٹل ہیں۔

Published: undefined

آٹھ بار کے فاتح فیڈرر نے اپنے روایتی حریف اور دوسری سیڈ اسپین کے رافیل نڈال کو 7-6 (3)، 1-6، 6-3، 6-4 سے شکست دی جبکہ اس سے پہلے جوکووچ نےا سپین کے رابرٹو بتستا اگت کو 6 -2، 4-6، 6-3، 6-2 سے شکست دی۔

Published: undefined

جوکووچ اور فیڈرر کے درمیان کیریئر کا یہ 48 واں مقابلہ ہوگا۔ جوکووچ کو 47 مقابلوں میں فیڈرر پر 25-22 کی برتری حاصل ہے۔ سربیا کے کھلاڑی نے فیڈرر سے گزشتہ چھ مقابلوں میں پانچ میچ جیتے ہیں۔ ان دونوں کی مخاصمت اوپن دور میں دوسری سب سے زیادہ پرانی ہے۔ اس صورت میں جوکووچ اور نڈال 54 مقابلوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

Published: undefined

نڈال اور فیڈرر کا مقابلہ سال 2008 فائنل کے بعد سے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلا مقابلہ تھا، اس وقت نڈال چمپئن رہے تھے۔ فیڈرر نے شاندار جیت کے بعد کہاکہ میں اپنے گیم پلان پر قایم رہا تھا اور جارحیت کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ میں نے دوسرے سیٹ کے بعد اچھی سروس بھی کی۔ میں نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں اہم پوائنٹس بھی حاصل کئے ۔ ہمارے درمیان بہت مشکل ریلیاں بھی چلیں جس کا مجھے فائدہ ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined