کھیل

وزیراعظم مودی نے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی کی ستائش کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں 107 تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کے اٹل عزم، انتھک جذبے اور محنت کی تعریف کی

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ایشیائی کھیلوں میں گزشتہ 60 سالوں میں 107 تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کے اٹل عزم، انتھک جذبے اور محنت کی تعریف کی۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیاکہ "ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لئے ایک بہت بڑی اور تاریخی کامیابی! پوری قوم اس بات پر بے حد خوش ہے کہ ہمارے غیر معمولی کھلاڑیوں نے اب تک کے سب سے زیادہ 107 تمغے جیتے ہیں جو کہ گزشتہ 60 سالوں میں بہترین کارکردگی ہے۔‘‘

Published: undefined

ہمارے کھلاڑیوں کے غیر متزلزل عزم، انتھک جوش اور محنت نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ "ان کی جیت نے ہمیں یادگار لمحات فراہم کیے ہیں، ہم سب کو متاثر کیا ہے اور بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کیا ہے۔"

واضح رہے کہ ہندوستان نے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں 28 سونے، 38 چاندی اور 41 کانسے سمیت کل 107 تمغے جیتے ہیں، جو ان کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined