دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے جبل پور سے آئی ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی کے اچانک لاپتہ ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ اس بابت منتظمہ کمیٹی، کھلاڑی اور ٹیم کے منیجر کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع کے مطابق دموہ میں منعقد ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامینٹ میں کھیلنے کے لئے جبلپور سے بھی ایک ٹیم دموہ آئی تھی۔ اس سولہ رکنی ٹیم کو دموہ شہر کے ایک سرکاری اسکول میں ٹھہرایا گیا تھا۔ گزشتہ شام جب ٹیم کے کھلاڑی کھانا کھانے کے لئے باہر نکلے تو ایک کھلاڑی خوشبو رجک (21) نے باہر جانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد بقیہ کھلاڑی کھانا کھانے چلے گئے۔
Published: undefined
کھانا کھانے کے بعد تقریباً رات دس بجے واپس آنے پر دیکھا کہ خوشبو کمرے میں نہیں تھی۔ خواتین کھلاڑیوں نے اس کی فوری اطلاع ٹیم منیجر اور سکریٹری کو دی، جس کے بعد سبھی لوگوں نے تلاش شروع کی۔ لیکن خوشبو کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ کوتوالی پولیس نے گمشدگی کا معاملہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ آج صبح تک لاپتہ کھلاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز