کھیل

مشہور باکسر محمد علی سے دو دو ہاتھ کرنے والے باکسر پدم شری کور سنگھ کا 74 سال کی عمر میں انتقال

کور سنگھ نے بین الاقوامی مقابلوں میں 6 گولڈ میڈل جیتے تھے جس میں 1982 کے ایشیائی کھیلوں کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کور سنگھ، تصویر آئی اےا ین ایس</p></div>

کور سنگھ، تصویر آئی اےا ین ایس

 

سابق ایشیائی مکہ بازی چمپئن کور سنگھ، جو کہ مشہور باکسر محمد علی سے ایک نمائشی میچ میں دو دو ہاتھ کر چکے تھے، کا ہریانہ کے کروکشیتر میں ایک اسپتال میں جمعرات کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 74 سال کے تھے اور کئی امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کور سنگھ 1982 میں ارجن ایوارڈ، 1983 میں پدم شری اور 1988 میں اسپیشل سروس میڈل سے نوازے گئے تھے۔

Published: undefined

ہندوستانی فوج سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ پنجاب کے سنگرور ضلع میں اپنے آبائی گاؤں کھنال خرد میں رہ رہے تھے۔ کور سنگھ نے بین الاقوامی مقابلوں میں چھ گولڈ میڈل جیتے تھے جس میں 1982 کے ایشیائی کھیلوں کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ ان کے یادگار میچوں میں سے ایک مقابلہ مکہ بازی کے لیجنڈ محمد علی کے ساتھ 4 راؤنڈ کا نمائشی میچ تھا جو 27 جنوری 1980 کو دہلی میں ہوا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اپریل ماہ میں پنجاب حکومت نے اسکولی نصاب میں چار عظیم کھلاڑیوں کی سوانح حیات شائع کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا اور ان چار کھلاڑیوں میں کور سنگھ بھی شامل ہیں۔ تین دیگر کھلاڑی ہاکی اولمپین بلبیر سنگھ سینئر، عظیم اتھلیٹ ملکھا سنگھ اور ہندوستان کے پہلے ارجن ایوارڈی و اولمپین اتھلیٹ گربچن سنگھ رندھاوا ہیں۔ انھیں نویں اور دسویں درجہ کی فزیکل ایجوکیشن کی کتابوں میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، کور سنگھ کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد وزیر مالیات ہرپال چیما نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’’کور سنگھ کا انتقال ملک کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ میں نے متعلقہ افسران کو ان کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں لانے کی ہدایت دی ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined