کھیل

ایشین گیمز: 25 میٹر پسٹل میں چاندی کا تمغہ جیت کر ایشا سنگھ نے رقم کی تاریخ، منو بھاکر نے کیا مایوس

ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 39 تمغے اپنے نام کیے ہیں، جن میں 4 طلائی، 17 چاندی اور 18 کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ ایتھلیٹکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اب تک سب سے زیادہ 13 تمغے جیتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایشا سنگھ، تصویر سوشل میڈیا&nbsp;<a href="https://x.com/KirenRijiju">@KirenRijiju</a></p></div>

ایشا سنگھ، تصویر سوشل میڈیا @KirenRijiju

 

نشانے بازی میں ہندوستان کو سب سے زیادہ امید منو بھاکر سے تھی، لیکن 2 بار کی اولمپک میڈلسٹ نے آئیچی ناگویا ایشین گیمز 2026 میں مایوس کر دیا۔ منو نے پیر (28 ستمبر) کو خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلہ میں تمغہ کی دعویدار کے طور پر اتری تھیں، لیکن فائنل میں بھی نہیں جا سکیں۔ ان کی کمی کو ایشا سنگھ نے پورا کیا اور دلچسپ شوٹ آف میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس مقابلے میں ہندوستان کی ایک اور نشانے باز راہی سرنبوت تھیں، لیکن وہ بھی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکیں۔ کوالیفکیشن میں ایشا سنگھ 8یں مقام پر رہیں جبکہ منو اور راہی سرنبوت 11ہویں اور 30ویں مقام پر رہیں۔

فائنل میں ایشا سنگھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے تو پہلے ٹاپ-3 میں جگہ بناتے ہوئے تمغہ یقینی کیا اور پھر انہوں نے جو نشانہ لگایا اس نے انہیں طلائی تمغہ کی ریس میں لا کھڑا کیا۔ یہاں شوٹ آف ہوا اور ایشا کو چین کی شیاؤ سے سخت مقابلے میں 3-2 سے شکست ملی۔ ایشا اور شیاؤ نے 38-38 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کے بعد شوٹ آف کی نوبت آئی۔ ایشا نے شاندار شروعات کی اور اوپننگ سیریز کے تمام پانچوں ہدف پر درست نشانہ لگاتے ہوئے ابتدائی برتری حاصل کر لی۔ دوسری سیریز میں انہوں نے 4 نشانے بالکل درست لگائے۔ تیسری سیریز میں وہ پیچھے ہو گئیں اور شیاؤ آگے نکل گئیں۔ ان کے 13 پوائنٹس تھے۔

ایشا نے اگلی سیریز میں 4 بہترین نشانے لگاتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔ شیاؤ کے یہاں 16 پوائنٹس تھے تو ایشا کے 20۔ 25 نشانوں کے بعد دونوں ہی کھلاڑی 20 پوائنٹس کے برابر اسکور پر تھیں۔ بعد میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی کم بھی برابری پر آ گئیں۔ اگلی سیریز میں ایشا تیسرے مقام پر کھسک گئیں۔ شیاؤ اور کم 32 پوائنٹس کے ساتھ برابری پر تھیں۔ 40 شاٹ کے بعد ایشا کے 31 پوائنٹس تھے۔ ایشا اور کم میں پھر شوٹ آف ہوا، جس میں ایشا نے بازی مار لی اور کم کو کانسہ کا تمغہ ملا۔ ایشا کو طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لیے شیاؤ کا سامنا کرنا تھا۔ یہاں شیاؤ نے کافی قریبی فرق سے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 39 تمغے اپنے نام کیے ہیں، جن میں 4 طلائی، 17 چاندی اور 18 کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ اب تک ہندوستان نے شوٹنگ میں 12 تمغے جیتے ہیں اور سب سے زیادہ تمغے اب تک ایتھلیٹکس میں آئے ہیں۔ ایتھلیٹکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اب تک 13 تمغے جیت لیے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔