کھیل

ایشین گیمز 2026: ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے تیر اندازی میں طلائی تمغہ پر کیا قبضہ، نئی تاریخ رقم

ہندوستان کی خاتون ٹیم نے تیر اندازی ریکرو ایونٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ پہلی بار ہے جب ہندوستانی خواتین کی ٹیم اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان کی تیر اندازی ٹیم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ہندوستان کی تیر اندازی ٹیم، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستان نے ’ایشین گیمز 2026‘ میں آج ایک سنہری تاریخ رقم کرتے ہوئے تیر اندازی کے ایک ایسے ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے، جس میں پہلے کبھی فائنل تک بھی نہیں پہنچا تھا۔ یہ طلائی تمغہ اس لیے بھی بے حد تاریخی ہے، کیونکہ ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے تیر اندازی ریکرو ایونٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا جیسی مضبوط خواتین کی ٹیم کو شکست دے کر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے کم کم موہود، کیرتی اور انکیتا بھکاٹ کی تکڑی نے اس ایونٹ میں ہمیشہ طلائی تمغہ جیتنے والی جنوبی کوریا کو حیران کرتے ہوئے تاریخ کا ایک نیا باب لکھ ڈالا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔