کھیل

ایشین گیمز 2026: تیر اندازی کے بعد باکسنگ میں بھی ہندوستان کو ملا گولڈ، لولینا نے رقم کی تاریخ

سابق عالمی چمپئن لولینا نے پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغے پر نشانہ لگایا ہے۔ 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں لولینا کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔

لولینا بورگوہین، تصویر آئی اے این ایس
لولینا بورگوہین، تصویر آئی اے این ایس 

ایشین گیمز میں آج کا دن ہندوستان کے لیے بہت شاندار گزر رہا ہے۔ صبح سویرے تیر اندازی میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا، اور اب باکسنگ میں بھی لولینا بورگوہین نے اپنے ’گولڈن پنچ‘ سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ لولینا نے خواتین کے 75 کلوگرام زمرہ کے فائنل میں چینی باکسر باؤ جیئی کو 0-5 سے شکست فاش دی۔ پہلے 2 راؤنڈ کے بعد لولینا بہت معمولی فرق سے آگے چل رہی تھیں، لیکن آخری راؤنڈ میں انھوں نے یکطرفہ برتری حاصل کر لی۔ یہ 2014 کے بعد پہلی بار ہے، جب ہندوستان کی کسی خاتون باکسر نے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔

سابق عالمی چمپئن لولینا نے پہلی بار ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغے پر نشانہ لگایا ہے۔ 2022 کے ایشیائی کھیلوں میں لولینا کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا تھا، لیکن اس کے 4 سال بعد انہوں نے تمغے کا رنگ بدلنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان سے پہلے ہندوستان کے لیے صرف میریکوم ہی ایشین گیمز کے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت پائی تھیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔