کھیل

انشو ملک نے عالمی کشتی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی

نوجوان ہندوستانی خاتون پہلوان انشو ملک نے جمعرات کو یہاں ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 57 کلوگرام خواتین فری اسٹائل کشتی میں چاندی کا تمغہ جیتا

انشو ملک / تصویر آئی اے این ایس
انشو ملک / تصویر آئی اے این ایس IANS_ARCH

اوسلو: نوجوان ہندوستانی خاتون پہلوان انشو ملک نے جمعرات کو یہاں ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 57 کلوگرام خواتین فری اسٹائل کشتی میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ امریکہ کی ہیلن مارولٹس نے 3.59 منٹ تک جاری رہنے والے سونے کے تمغے کے مقابلے میں انشو کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ انشو نے چاندی کا تمغہ جیت کر نہ صرف پوڈیم (ٹاپ تھری) کے ساتھ مہم ختم کی، بلکہ تاریخ رقم کی۔ دراصل وہ اس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔

Published: 08 Oct 2021, 6:40 PM IST

عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی ہندوستان کی پہلی خاتون پہلوان بنیں 20 سالہ انشونے مقابلے میں جارحانہ اور مثبت انداز میں آغاز کیا، لیکن آخرمیں مخالف پہلوان نے انہیں شکست دے دی۔ انشو پہلے راؤنڈ کے بعد 1-0 سے آگے تھیں، لیکن دوسرے راؤنڈ میں ہیلن پوری طرح حاوی رہیں۔

Published: 08 Oct 2021, 6:40 PM IST

امریکی پہلوان نے انشو کا ہاتھ پکڑا اور پھر ٹیک ڈاون موو کے ساتھ 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ اس درمیان انہوں نے انشو کے دائیں ہاتھ کو نہیں چھوڑا اور مزید دو پوائنٹس کے ساتھ 4-1 سے آگے ہوگئیں۔ مخالف پہلوان کی مضبوط گرفت کی وجہ سے انشو کافی تکلیف میں نظرآئیں، لیکن ہیلن نے اپنی گرفت کمزور نہیں ہونے دی اور آخر میں انشو کوچت کرکے جیت درج کی۔ انشو کو میچ کے فورا بعد طبی مدد لینی پڑی۔ وہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران ہاتھ کو بیلٹ کاسہارا دیتی ہوئیں نظرآئیں۔

Published: 08 Oct 2021, 6:40 PM IST

انشو نےسیمی فائنل میچ میں یوکرین کی سولومیا ونّک کے خلاف 11-0 کی تکنیکی برتری (وی ایس یو) کے ساتھ فائنل میں پہنچی تھیں۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اس نے منگولیا کی داواچیمیگ ایرکھمبیار کو 5-1، اور پری کوارٹر فائنل میں قزاقستان کی نیلوفر رائمووا کو وی ایس یو1 سے 15-5 سے شکست دی تھی۔

Published: 08 Oct 2021, 6:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2021, 6:40 PM IST