باکسر محمد یاسر / آئی اے این ایس
راجوری کے 14 سالہ محمد یاسر نے سب جونیئر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف جموں و کشمیر کا نام روشن کیا بلکہ 30 سال بعد اس خطے کو اس عمر کے زمرے میں سونے کا تمغہ دلایا۔ یہ کارنامہ انہیں ریاست کا نیا ہیرو بنا رہا ہے۔
آئی اے این ایس کے مطابق، چھ اگست سے 13 اگست تک نوئیڈا میں منعقدہ چوتھی سب جونیئر نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں یاسر نے 52-55 کلوگرام کے زمرے میں شاندار کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے پانچ مسلسل مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں منی پور کے باکسر نیلسن خویراکپم کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
Published: undefined
یاسر کی کامیابی میں ان کے کوچ اشتیاق ملک کی محنت اور ’کھیلو انڈیا باکسنگ سینٹر، راجوری‘ کی سہولیات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ مرکز کھیلوں کی ترغیب اور نئی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یاسر کی زندگی مشکلات سے بھری رہی ہے۔ چھ سال قبل والد کے انتقال کے بعد خاندان شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا۔ ان کی والدہ نسیم اختر گھروں میں کام کر کے گزر بسر کرتی ہیں۔ یاسر نے تعلیم اور تربیت کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایم بی بی ایس طلبہ کے لیے کھانا پکا کر بھی آمدنی حاصل کی۔
Published: undefined
یاسر نے اپنی کامیابی پر کہا، ’’میں صبح اور شام پریکٹس کرتا اور دن میں اسکول جاتا۔ میرے کوچ نے میرے لیے دن رات محنت کی۔ میں کھیلو انڈیا گیمز کا شکر گزار ہوں اور وزیراعظم نریندر مودی جی کا بھی، جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا۔ میرا خواب ہے کہ میں ایشیائی چیمپئن شپ اور اولمپکس میں بھی سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کروں۔‘‘
کوچ اشتیاق ملک نے کہا کہ یہ لمحہ پورے جموں و کشمیر کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ’کھیلو انڈیا نے ہمیں نئی صلاحیتوں کو آگے لانے کا موقع دیا۔ محمد یاسر نے سخت محنت کی اور اس کا صلہ یہ گولڈ میڈل ہے۔ اگر اسی طرح کے اقدامات جاری رہے تو ہمارے بچے مزید بڑے کارنامے انجام دیں گے۔‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined