سماج

عمران خان کی گرفتاری پر عالمی ردِعمل، قانون کے احترام پر زور

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں پرتشدد مظاہروں میں کئی ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت دیگر ملکوں نے آئین و قانون کے احترام پر زور دیا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری پر عالمی ردِعمل، قانون کے احترام پر زور
عمران خان کی گرفتاری پر عالمی ردِعمل، قانون کے احترام پر زور 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان میں گرفتار کیے جانے والے ساتویں سابق وزیر اعظم ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے پاکستان میں "قانون کی حکمرانی" کی پاسداری پر زور دیا ہے۔

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں اپنے برطانوی ہم منصب جیمز کلیوری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،"ہم صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو، وہ قانون اور آئین کے مطابق ہو۔" جیمز کلیورلی نے کہا، ''برطانیہ کے دولت مشترکہ کے رکن پاکستان کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات ہیں۔ ہم اس ملک میں پرامن جمہوریت دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم قانون کی پاسداری دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دونوں وزراء خارجہ نے عمران خان کی گرفتاری پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ عمران خان اور ان کے حامی ماضی میں امریکہ پر پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں جبکہ واشنگٹن ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی حکومت کو 'امپورٹڈ‘ حکومت کہتے ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے بتایا کہ وہ سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ''ہم نے پہلے بھی یہی کہا ہے کہ امریکہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔ ہم پوری دنیا میں جمہوری اصولوں اور قانون کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

بھارت کا ردعمل

بھارت میں حکومت نے عمران خان کی گرفتاری پر اب تک باضابطہ کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں اس تازہ پیش رفت کے بعد سرحد پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

Published: undefined

اے این آئی کے مطابق بھارت کو تشویش ہے کہ پاکستانی فوج بھارتی فورسز پر الزام تراشی کرکے ایل او سی پر ایک نیا محاذ کھولنے کی کوشش کرسکتی ہے تاکہ داخلی شورش سے پاکستانیوں کی توجہ ہٹائی جاسکے۔ عمران خان کی گرفتاری کی خبر بھارتی میڈیا پر چھائی رہی۔ تقریباً تمام اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے ان کی گرفتاری کو نمایاں جگہ دی۔ ٹی وی چینلوں پر بھی یہ خبر اب بھی چل رہی ہے۔

Published: undefined

بھارتی صحافی راجدیپ سر دیسائی کے بقول عمران خان کی گرفتاری کا مقصد انہیں الیکشن سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے انتقامی سیاست کا ریموٹ کنٹرول پاکستانی فوج کے پاس ہے اور اگر اس کا موازنہ بھارت کے متنقم مزاج رہنماؤں سے کیا جائے تو یہ بہتر لگتے ہیں۔ راجدیپ نے لکھا کہ نواز شریف نے ایک بار انہیں بتایا تھا کہ بھارت میں جب کوئی نیتا الیکشن ہارتا ہے تو خاموشی سے اقتدار چھوڑ دیتا ہے۔ لیکن پاکستان میں یا تو آپ گرفتار ہوتے ہیں یا جلا وطن۔

Published: undefined

متعدد مغربی ملکوں کی طرف سے ایڈوائزری جاری

پاکستان کی تازہ ترین صورت حال کے مدنظر امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ ہجوم والی جگہوں سے گریز کریں۔ شناختی کاغذات اپنے پاس رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواستوں پر عمل کریں۔ اپنے اردگرد کے ماحول سے آگاہ رہیں اور اپ ڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا دیکھیں۔

Published: undefined

کینیڈین سفارت خانے کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ غیر متوقع سکیورٹی صورت حال کی وجہ سے پاکستان میں انتہائی احتیاط برتیں ساتھ یہ بھی کہا گیا، ''دہشت گردی، شہری بدامنی، فرقہ وارانہ تشدد اور اغوا کا خطرہ ہے۔‘‘ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کی غیر متوقع صورت حال کے مدنظر ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے اور بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا ردعمل

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ عالمی ادارے کو پاکستان کی صورت حال پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی سیاسی شخصیات کے ساتھ بہتر سلوک اور قانون کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا، ''مشکل اور تناو کے ماحول میں تحمل کی ضرورت ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے راستے کا تعین پاکستانی عوام ہی کرسکتے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں اور امن و امان نافذ کرنے والے اہل کاروں کے درمیان جھڑپوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ان کا کوئی بھی ردعمل قانونی، ضرورت کے تحت اور عدم امتیاز کے اصولوں کے مطابق ہو۔ دریں اثنا اطلاعات کے مطابق عمران خان کو آج بدھ کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کا اصرار ہے کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری نیب کی جانب سے انکوائری اور تفتیش کے قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد کی گئی ہے۔ اور نیب عمران خان کو کم از کم چار سے پانچ روز تک اپنی حراست میں رکھنے کی کوشش کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو