سماج

امیر امریکی بائیں بازو کے امیدواروں سے کیوں پریشان ہیں؟

امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پرائمریز کے شروع میں ہی برنی سینڈرز اور الیزابتھ وارن جیسے بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے امیدوار سبقت لیے ہوئے ہیں۔

امیر امریکی بائیں بازو کے امیدواروں سے کیوں پریشان ہیں؟
امیر امریکی بائیں بازو کے امیدواروں سے کیوں پریشان ہیں؟ 

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این بی سی‘ پر بہت کم ہی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ تاہم گزشتہ برس کے اختتام پر ایک انٹرویو کے دوران یہ کہتے ہوئے لیون کوپر مین کی آنکھوں سے آنسو جھلک پڑے،''مجھے فکر ہے۔‘‘ یہ کہتے ہوئے چھتر سالہ کوپرمین ایک طرح سے مائیکرو فون کے پیچھے چھپ گئے۔

Published: undefined

کہتے ہیں کہ بنیادی طور پر اس سرمایہ کار کو صرف اپنے بینک اکاؤنٹ کی فکر ہی ہوتی ہے۔ کچھ ہفتوں قبل امریکی صدارتی انتخابات کی ممکنہ امیدوار الزبتھ وارن سے ان کی عوامی سطح پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ اس سرمایہ کار کو یہ خوف کھایا جا رہا ہے کہ الزبتھ نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات جیت سکتی ہیں۔

Published: undefined

اگر دیکھا جائے تو کوپر مین امریکا کی امیر ترین شخیات میں سے ایک ہیں اور الزبتھ وارن ایسے ہی لوگوں پر دولت ٹیکس لگانا چاہتی ہیں۔ وہ پچاس میلن ڈالر زائد اثاثے والوں پر دو فیصد اور کوپر مین جیسے ارب پتی سرمایہ کاروں پر چھ فیصد تک ٹیکس عائد کرنا چاہتی ہیں۔

Published: undefined

غریب ارب پتی

Published: undefined

الزبتھ وارن کے اس منصوبے کے امیر امریکی افراد کے لیے سخت نتائج برآمد ہوں گے۔ برکلے یونیورسٹی کے ماہر اقتصادیات گابریل زکمین نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیکس کا یہ طریقہ کار 1982ء میں متعارف کرا دیا جاتا تو 2018ء کے آخر میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثے 97 بلین کے بجائے تقریباً 14 بلین ہوتے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اس کا اثر صرف امیروں پر ہی نہیں پڑے گا بلکہ مالیاتی منڈیاں بھی متاثر ہوں گی۔

Published: undefined

مالیاتی شعبے کے مشیر بیرٹ ٹوبیک کئی مہینوں سے اپنے امیر و کبیر صارفین کو وارن کی ممکنہ جیت سے خبردار کر رہے ہیں۔ اکتوبر کے اوائل میں انہوں نے ایک خط کے ذریعے ان دس خطرات سے آگاہ کیا، مالیاتی منڈیوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

برنی سینڈرز سے کون خوفزدہ ہے؟

Published: undefined

الزبتھ وارن کی طرح برنی سینڈرز بھی کورپوریٹ ٹیکس میں اضافہ چاہتے ہیں۔ وہ فریکنگ پر مکمل طور پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ مالیاتی شعبے کو بھی منظم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فریکنگ زیر زمین چٹانوں سے گیس نکالنے کا متنازعہ طریقہ ہے۔

Published: undefined

بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے جیفری گنڈلیخ برنی سینڈرز کو وال اسٹریٹ کے لیے ایک خطرہ قرار دیتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ سینڈرز کو اپنے حریفوں پر بڑی سبقت حاصل ہے،'' برنی لوگوں کی سوچ سے زیادہ مضبوط ہیں اور وہ 2020ء کے دوران مالیاتی منڈی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔‘‘

Published: undefined

لیون کوپر مین ڈیموکریٹس امیدواروں کے ان اور دیگر اہداف کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے۔ انہوں نے سی این بی سی پر اپنے انٹرویو کے دوران ونسٹن چرچل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،''آپ امیروں کو غریب بنا کر غریبوں کو دولت مند نہیں بنا سکتے۔‘‘ ان کے بقول سرمایہ دارانہ نظام کی ایک خرابی دولت کی غیر مساوی تقسیم ہے جبکہ سوشلزم کی بنیادی خرابی مصائب کی مساوی تقسیم ہے۔‘‘

Published: undefined

پرائمریز یا کاؤکسز

Published: undefined

امریکی صدارتی انتخابات کے مراحل پرائمریز سے شروع ہوتے ہیں۔ پرائمریز میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کون لڑے گا اور یہ فیصلہ ان جماعتوں کے ووٹرز رائے شماری کے ذریعے کرتے ہیں۔ پرائمریز یا کاؤکسز امریکی انتخابات میں نامزدگی کا ایک طریقہ کار ہے۔ کچھ امریکی ریاستوں میں کاؤکسز ہوتے ہیں اور کچھ میں پرائمریز جبکہ کچھ ایسی ریاستیں بھی ہیں، جہاں یہ دونوں ہی کرائے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined