اگر کوئی ایک چیز ایسی ہے جس پر ہم سب کو متفق ہونا چاہیے، تو وہ یہ ہے کہ تمام انسانوں کا تعلق ایک ہی نوع سے ہے۔ یعنی سب ہومو سیپیئنز ہیں۔ لیکن پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (پی این اے ایس) میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں لوگوں کی جانب سے نسل انسانی کے بارے میں ان کے زبانی دعووں اور حقیقی یقین کے مابین بڑا فرق پایا گیا ہے۔
Published: undefined
ہارورڈ اور ٹفٹس (Tufts) کی ایک ٹیم نے ساٹھ ہزار سے زائد افراد کے پوشیدہ تعصبات جاننے کے لیے ان پر تیرہ مختلف تجربات کیے۔ اس دوران ان شرکاء کی بھاری اکثریت یعنی نوے فیصد سے زائد نے واضح طور پر کہا کہ سفید فام اور غیر سفید فام لوگ برابر انسان ہیں۔ لیکن امریکی اور دیگر ممالک کے سفید فام رائے دہندگان نے لفظ 'انسان‘ کو دوسرے نسلی گروہوں کے مقابلے میں اپنے نسلی گروہ سے زیادہ جوڑا۔
Published: undefined
اس کے برعکس سیاہ فام، ایشیائی اور ہسپانوی نسلوں کے شرکاء نے اس طرح کا کوئی تعصب نہ دکھایا۔ انہوں نے یکساں طور پر اپنے نسلی گروپوں اور سفید فام لوگوں کو لفظ 'انسان‘ کے ساتھ جوڑا۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے ایک طالب علم اور اس مطالعے کے سرکردہ مصنف کرسٹن مور ہاؤس نے اے ایف پی کو بتایا، ''میرے لیے سب سے بڑا نتیجہ یہ رہا کہ ہم اب بھی ایک نئی شکل میں ایسے جذبات سے لڑ رہے ہیں، جو صدیوں سے چلے آ رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
پوری انسانی تاریخ میں پولیس کی بربریت سے لے کر نسل کشی تک کے واقعات میں دوسری نسلوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو غیر مساوی سلوک کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ تحقیق امپلیسِٹ ایسوسی ایشن ٹیسٹ یا (آئی اے ٹی) کی بنیاد پر کی گئی۔ یہ 1990 کی دہائی میں تیار کیا گیا ایک طریقہ کار تھا اور اب یہ مطالعاتی میدان میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ دو تصورات کے درمیان تعلق کی مضبوطی کی جانچ کرنے کے لیےکمپیوٹر پر مبنی ایک پیمانہ ہے۔ مثال کے طور پر یہ طریقہ کار سیاہ فام اور سفید فام لوگوں، ہم جنس پسند اور مخالف جنس میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں یا اچھے اور برے جیسی کسی بھی دو صفات کے مابین تعلق کی جانچ کرتا ہے۔
Published: undefined
محققین کا خیال ہے کہ آئی اے ٹی نامی ٹیسٹ ان رویوں کو ظاہر کرتے ہیں، جو لوگ عوامی سطح پر بیان کرنے کو تیار نہیں ہوتے یا ہو سکتا ہے کہ شعوری سطح پر اس سے آگاہ بھی نہ ہوں۔ ان تمام تجربات کے دوران اکسٹھ فیصد سفید فام رائے دہندگان نے سفید فام لوگوں کو 'انسان‘ اور سیاہ فام لوگوں کو 'جانور‘ سے زیادہ جوڑا۔
Published: undefined
اس سے بھی زیادہ تعداد یعنی جائزے کے انہتر فیصد سفید فام شرکاء نے سفید فاموں کا تعلق انسانوں سے اور ایشیائی افراد کا زیادہ تر تعلق جانوروں کے ساتھ جوڑا۔ شرکاء کے ان خیالات پر ان کی عمر، مذہب اور تعلیم کا اثر نہیں تھا لیکن سیاسی وابستگی اور جنس کے لحاظ سے ان کے خیالات مختلف تھے۔ خودکو قدامت پسند کہلانے والوں اور مردوں نے سفید فام اور انسان کے تعلق کا اظہار پوشیدہ لیکن قدرے مضبوطی سے کیا۔
Published: undefined
سفید فام رائے دہندگان کے مقابلے میں غیر سفید فام رائے دہندگان نے اپنے نسلی گروہوں کے حق میں کسی واضح تعصب کا پوشیدہ یا بالواسطہ نہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined