سماج

ایران میں کورونا کی نئی لہر پر تشویش

ایران میں حکام نے کیسز اور اموات میں نمایاں اضافے کے بعد لوگوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، لیکن شہریوں کی بڑی تعداد ان ہدایات کو نظر انداز کرتی نظر آرہی ہے۔

ایران میں کورونا کی نئی لہر پر تشویش
ایران میں کورونا کی نئی لہر پر تشویش 

ایران کی آبادی آٹھ کروڑ کے قریب ہے۔ خدشات ہیں کہ متاثرین اور اموات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ ایران کے آدھی آبادی پینتیس سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن میں اکثریت حفاظتی ہدایات اور ماسک پہننے کو بظاہر اہمیت نہیں دیتی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگ شادیوں، جنازوں اور دیگر تقریبات میں شرکت کرنے سے اس حد تک گریز نہیں کر رہے جتنا انہیں کرنا چاہییے۔

Published: undefined

اتوار کو ایران میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ حکام نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو تریسٹھ لوگ انتقال کر گئے۔

Published: undefined

حکام کے مطابق اس وقت ملک کے اکتیس صوبوں میں وائرس کی صورتحال پریشان کُن ہے جبکہ سرحدوں کے ساتھ متصل نو صوبوں میں ابھی تک حالات قابو میں ہیں۔

Published: undefined

ایران میں اس وقت مکمل لاک ڈاؤن نہیں تاہم مذہبی اور تجارتی مقامات پر پابندیاں عائد ہیں۔ امریکا کی طرف سے پہلے سے عائد تجارتی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی معیشت بحران سے دوچار ہے۔

Published: undefined

مشرق وسطیٰ میں ایران اس وقت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، جہاں کورونا وائرس سے کل اموات ساڑھے گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

Published: undefined

ایران میں مئی میں یہ وبا قدرے قابو میں تھی لیکن اب کیسز میں پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پچھلے ایک دن میں ڈھائی ہزار نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد دو لاکھ چالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined