سماج

جب نوعمر بیٹے نے باپ کی منشیات کو آگ لگا دی

پولیس حکام کے مطابق 12 سالہ لڑکے نے پہلے اپنے والد کی بھانگ چرائی اور پھر دوستوں کے ساتھ مل کر اسے آگ لگا دی۔ حکام نے منشیات رکھنے کے سلسلے میں مذکورہ شخص سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

جرمنی: جب نوعمر بیٹے نے باپ کی منشیات کو آگ لگا دی
جرمنی: جب نوعمر بیٹے نے باپ کی منشیات کو آگ لگا دی 

یکم نومبر پیر کے روز جرمن میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی ریاست باویریا میں ایک بارہ سالہ لڑکے نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے والد کے بھانگ کے ذخیرے کو جلا دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکے نے اتوار کی شام کو اپنے والد کے بھانگ کے ذخیرے کو پہلے چرایا اور پھر اسے جلا دیا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آخر اس واقعے میں کتنے لڑکے ملوث تھے۔

Published: undefined

بھانگ کے دھوئیں کے اثرات

اطلاعات کے مطابق جب لڑکوں نے بھانگ کو آگ لگائی تو اس سے نکلنے والے دھواں ان کے اندر بھی چلا گیا، جس سے ایک لڑکے کوقئے اور چکر کی شکایت بھی ہوئی تاہم اسے علاج کی ضرورت نہیں پڑی اور بعد میں وہ ٹھیک ہو گیا۔

Published: undefined

لڑکے کو پولیس جب گھر لے کر آئی، تو اس نے اپنے باپ کا ڈرگ ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔ اتفاق سے باپ کا منشیات کا ٹیسٹ پازیٹیو پا یا گیا۔ فی الحال منشیات رکھنے اور اس کی خریدو فروخت سے متعلق ایک جرم کے سلسلے میں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

گانجے اور بھانگ پر بحث

منشیات کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب جرمنی میں گانجے اور بھانگ کے استعمال کو قانونی قرار دینے کا موضوع شدت سے زیر بحث ہے۔ جرمنی میں اگلی مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے فی الحال جو تین جماعتیں بات چیت میں مصروف ہیں، وہ اس سے پہلے بھانگ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے حمایت کا اشارہ بھی دے چکی ہیں۔

Published: undefined

سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹس جیسی جماعتیں ماضی میں بھانگ کے استعمال پر پابندی کی موجودہ پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔

Published: undefined

لیکن گانجے اور بھانگ کے استعمال کو قانونی شکل دینے کی مخالفت بھی ہوتی رہی ہے۔ جرمن پولیس یونین (جی ڈی پی) اور جرمن ٹیچرس یونین نے قانونی طور پر منشیات کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے متنبہ کیا ہے۔

Published: undefined

تقریباً ایک چوتھائی جرمن بالغوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کسی نہ کسی وقت بھانگ کا استعمال ضرور کیا ہے اور اس طرح ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا یہی غیر قانونی نشہ آور مادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined