سماج

ٹرمپ کا نئی سوشل میڈیا کمپنی ’ٹروتھ سوشل‘ شروع کرنے کا اعلان

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ کے نام سے اپنی سوشل میڈیا ایپ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کی نئی کمپنی سوشل میڈیا پر ٹوئٹر اور فیس بک جیسی بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرے گی۔

ٹرمپ کا نئی سوشل میڈیا کمپنی ’ٹروتھ سوشل‘ شروع کرنے کا اعلان
ٹرمپ کا نئی سوشل میڈیا کمپنی ’ٹروتھ سوشل‘ شروع کرنے کا اعلان 

ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سوشل میڈیا ایپ کا نام 'ٹروتھ سوشل‘ رکھا ہے اور لفظ 'ٹروتھ‘ یا سچ جلی حروف میں لکھا جائے گا۔

Published: undefined

ٹروتھ سوشل کا آغاز ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) کے پلیٹ فارم سے کیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شروع کر کے دراصل سن 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کمپنی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان کا مشن 'بڑی ٹیک کمپنیوں‘ کا مقابلہ کرنا ہے جو اپنی اجارہ داری کا فائدہ اٹھا کر امریکا میں مخالف آوازوں کو دبا رہی ہیں۔

Published: undefined

ٹرمپ نے نئی سوشل ایپ شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ''ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان کے بڑی تعداد میں ٹوئٹر اکاؤنٹ موجود ہیں لیکن آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش رکھا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

سابق صدر نئی سوشل میڈیا گروپ کے چیئرمین ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ''مجھے خوشی ہے کہ جلد ہی میں ٹروتھ سوشل پر اپنا پہلا سچ شیئر کروں گا۔ ٹی ایم ٹی جی کی بنیاد اس مشن کے ساتھ رکھی گئی ہے کہ سب کی آواز کو جگہ دی جائے۔ خوش ہوں کہ جلد ہی ٹروتھ سوشل پر اپنے خیالات شیئر کر کے بڑی ٹیک کمپنیوں کا مقابلہ کر پاؤں گا۔‘‘

Published: undefined

ٹروتھ سوشل کب شروع ہو گا؟

کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق ٹروتھ سوشل کا عبوری ورژن آئندہ ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔ ابتدا میں 'بیٹا ورژن‘ کے لیے صرف مخصوص تعداد میں صارفین اسے استعمال کر پائیں گے اور صرف مدعو کردہ صارفین اس میں شرکت کر سکیں گے۔

Published: undefined

بعد ازاں آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں ٹروتھ سوشل ایپ کی سروسز عوام کے لیے باقاعدہ شروع کر دی جائیں گی۔ ٹروتھ سوشل کی ایپ اس وقت ایپل اسٹور پر 'پری آرڈر‘ کے لیے دستیاب ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ کی نئی کمپنی سوشل میڈیا کے علاوہ 'آن ڈیمانڈ ویڈیو سروس‘ بھی شروع کرے گی جہاں انٹرٹینمنٹ سمیت حالات حاضرہ اور خبروں سے متعلق پروگرام دستیاب ہوں گے۔ کمپنی نے اپنی ابتدائی پریس ریلیز میں یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ مستقبل میں 'کلاؤڈ سروسز‘ بھی شروع کی جائیں گی جو گوگل اور ایمازون کلاؤڈ کا مقابلہ کریں گی۔

Published: undefined

یہ امر بھی اہم ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ٹرمپ پر یہ پابندی انتخابات میں شکست کے بعد رواں برس جنوری میں ٹرمپ کے حامیوں کے کیپیٹل ہل پر دھاوے کے بعد سے عائد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined