سماج

کورونا وباء کے دوران دس امیر ترین افراد کی دولت دوگنی ہو گئی

دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں کورونا وباء کے دوران بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب غریبوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور عالمی سطح پر غربت اور سماجی عدم مساوات میں مزید اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

کورونا وباء کے دوران دس امیر ترین افراد کی دولت دوگنی ہو گئی، آکسفیم
کورونا وباء کے دوران دس امیر ترین افراد کی دولت دوگنی ہو گئی، آکسفیم 

برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہےکہ دنیا کے دس امیر ترین افراد کی مجموعی دولت سات سو بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر ایک اعشاریہ پانچ ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ڈاووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے قبل شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق، جہاں دنیا کے دس امیر ترین ارب پتی افراد کی دولت تقریباً دگنی ہو گئی ہے، وہیں غربت میں رہنے والے افراد کے لیے مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں اور مزید ایک سو ساٹھ ملین سے زائد افراد غربت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

'معاشی تشدد کے باعث بڑھتی تفریق‘

عالمی سطح پر غربت کے خلاف سرگرم تنظیم آکسفیم کی رپورٹ میں بڑھتے اقتصادی، صنفی اور نسلی عدم مساوات کے ساتھ ساتھ دنیا کے 'ممالک میں بڑھتی تفریق‘ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مصنفین کے مطابق یہ اتفاقی طور پر نہیں ہوا بلکہ یہ ایک انتخاب ہے، ''معاشی تشدد اس وقت ہوتا ہے، جب پالیسی کا انتخاب سب سے امیر اور طاقتور لوگوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس سے ہم سب کا، غریب ترین افراد، خواتین اور لڑکیوں سمیت نسلی امتیاز سے متاثر ہونے والے گروپس کا خاص طور پر نقصان ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

آکسفیم انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر گابریئلا بچر کے بقول، ''کووڈ انیس کی وباء نے لالچ کے محرکات واضح کر دیے ہیں، جس میں سیاسی اور معاشی مواقع شامل ہیں۔ اس وجہ سے انتہائی عدم مساوات معاشی تشدد کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

زکر برگ اور گیٹس کی دولت میں اضافہ

رپورٹ کے مصنفین نے دنیا بھر کی حکومتوں سے بین الاقوامی کمپنیوں اور امیر ترین افراد پر زیادہ ٹیکس لگانے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر ویکسین کی تقسیم بھی زیادہ مساوی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دنیا کے امیر ترین افراد کی امریکی جریدے 'فوربس‘ کی تازہ ترین فہرست میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلن مسک، ایمیزون کے جیف بیزوس، گوگل کے بانی لیری پیجز اور سرگئی برن، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او بل گیٹس اور اسٹیو بالمر، اوریکل کے سابق سی ای او لیری ایلیسن، امریکی انویسٹر وارن بفے اور فرانسیسی لگژری گروپ ایل وی ایم ایچ کے سربراہ بیرنہارڈ آرنالٹ شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined