سماج

بھارت کا باآسانی اکھاڑنے اور دوبارہ تعمیر کیے جانے والا اسکول

بھارت میں  ایک ایسا اسکول بنایا گیا ہے جو آسانی سے تعمیر کیے جانے کے ساتھ ساتھ اسے آسانی سے اکھاڑا بھی جاسکتا ہے۔ یہ اسکول بھارت کے مختلف علاقوں میں بچوں کی تعلیمی ضروریات پورا کر سکتا ہے۔

بھارت کا باآسانی اکھاڑنے اور دوبارہ تعمیر کیے جانے والا اسکول
بھارت کا باآسانی اکھاڑنے اور دوبارہ تعمیر کیے جانے والا اسکول 

'موڈاسکول' نامی اسکول دہلی میں جمنا دریا کے ساتھ رہائش پذیر کسانوں کے بچوں کے لیے تعمیر کیا گیا۔ اسے کمیونٹی کے افراد کی جانب سے کچھ ہی ہفتوں میں مقامی تعمیراتی مواد جیسے کہ بانس اور سوکھی گھاس سے بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

اس غیر سرکاری تنظیم کی بانی سواتی جانو کا کہنا ہے،" موڈاسکول کا مقصد ہے شہر کا حق، شہر کس کا ہے اور کون یہ فیصلہ کرتا ہے؟" ہم نے گزرتے وقت کے ساتھ اس بات کا اندازہ لگایا کہ یہ اسکول موجودہ شکل میں علامات کا تو حل نکال رہا ہے لیکن یہ ان مہاجر اور دیگر غریب افراد کے مسائل کا دیر پا حل نہیں فراہم کر رہا جنہیں ہمیشہ اپنے گھروں یا رہائش کی جگہ سے نکالے جانے کا خدشہ رہتا ہے۔"

Published: undefined

سن 2019 میں بھارت میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو ان کے گھروں سے زبردستی بیدخل کر دیا گیا تھا۔ ان میں سے قریب نصف افراد کو اپنے گھر اس لیے چھوڑنے پڑے تھے کیو‌ں کہ وہ زمین شہر کی تزئین و آرائش، یا نئی تعمیرات بنانے کے لیے استعمال ہونا تھی۔

Published: undefined

غیر سرکاری تنظیم ہاؤسنگ اینڈ لینڈ رائٹس نیٹ ورک کی سربراہ شیوانی چوہدری کا کہنا ہے کہ گھروں سے زبردستی نکالے جانے سے بچے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے اسکول نہیں جا پاتے۔" بے گھر ہونے سے بچوں کو اسکول چھوڑنا پڑتا ہے اکثر بچے تعلیم کا سلسلسہ دوبار شروع نہیں کر پاتے۔''

Published: undefined

جب جمنا دریا کے قریب کسانوں کے گھروں کو گرا دیا گیا تھا تو قریب 200 بچے تعلیم سے محروم ہو گئے تھے۔ اس وقت سواتی جانو نے مقامی افراد کے ساتھ اسٹیل کا ایک ایسا ڈھانچہ تیار کیا تھاجو آسانی سے اکھڑ سکتا تھا اور اسے دوبارہ بھی ایک ساتھ جوڑا جا سکتا تھا۔ اس کی دیواریں، دروازے اور کھڑکیاں بانس سے بنائی گئی تھیں۔

Published: undefined

جانو کا کہنا ہے،" یہ بہت سستا طریقہ تھا اور اس سے اسکول کی ملکیت کا احساس بھی پیدا ہوا تھا اور کمیونٹی کو اس اسکول پر فخر بھی کیوں کہ انہی لوگوں کی اشیاء سے یہ اسکول بنایا گیا تھا۔'' اس اسکول کو 2017ء میں تعمیر کیا گیا لیکن پھر ایک تنازعہ کے بعد اسے اکھاڑ دیا گیا اور 2019ء میں دوبارہ تعمیر کر دیا گیا۔

Published: undefined

بھارت میں قریب پندرہ ملین افراد اپنے گھروں سے نکالے جانے کے خطرے کے ساتھ جی رہے ہیں۔ اقتصادی ترقی کے ساتھ بہت سے افراد کو بے گھر ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔ ایسے میں یقینی طور پر موڈ اسکول ان خاندانوں کے کام آئے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined