سماج

سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کی معیشت اور برادر ملک کے عوام کی مدد کے لیے وہاں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا 

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اس پیش رفت کی تصدیق کی۔

Published: undefined

بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں لکھا، "سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بات ہوئی۔ برادرانہ تعلقات پر بات ہوئی۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا خیر مقدم کیا۔"

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا،"میں نے اپنے ہم منصب کو پاکستان میں غیر معمولی سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یگانگت کا اظہار کیا اور سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن مدد کی بات کہی۔"

Published: undefined

دریں اثنا سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بھی بتایا کہ"شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کی معیشت اور اس کے برادر عوام کی حمایت میں مملکت کے موقف کے عین مطابق ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم دیا ہے۔"

Published: undefined

خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے فون پر گفتگو کی اور انہیں اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ دونو ں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور ان میں بہتری لانے کے طریقوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

قطر بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہاں

یہ اہم پیش رفت قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیے جانے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

Published: undefined

قطر میں انتظامی امور کے خود مختار ادارے امیری دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ، "قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کمرشیل اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔"

Published: undefined

یہ اعلان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دوحہ دورے کے دوران کیا گیا۔ انہوں نے منگل کے روز قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ میٹنگ کے بعد بدھ کے روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی تھی۔

Published: undefined

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے کہا تھا کہ وہ حکومتی ملکیت والے اداروں بشمول پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل میں قطر کو شراکت داری کی پیش کش کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

پاکستانی معیشت مسائل سے دوچار

پاکستانی معیشت اس وقت بدترین مسائل سے دوچار ہے اور اسے ادائیگی کے توازن کے بحران کا سامنا ہے۔ اس کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر گر کر7.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جو ایک ماہ سے زیادہ درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

Published: undefined

پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ کے بڑھتے ہوئے خسارے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی اور افراط زرکی بڑھتی ہوئی شرح سے بھی نبردآزما ہے۔ اگست میں افراط زرکی شرح 42 فی صد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined