سماج

وزیر اعظم اور چار وزراء کو سزا: ماسک کے بغیر پارٹی میں شرکت

رومانیہ کے وزیر اعظم کے لیے اپنے دفتر میں اپنی ہی سالگرہ کی چھوٹی سے پارٹی میں ماسک پہنے بغیر شرکت کرنا اور سگریٹ پینا شرمندگی اور سزا کا باعث بن گئے۔ چار دیگر وزراء کو بھی جرمانے کی سزائیں سنا دی گئی

وزیر اعظم اور چار وزراء کو سزا: ماسک کے بغیر پارٹی میں شرکت
وزیر اعظم اور چار وزراء کو سزا: ماسک کے بغیر پارٹی میں شرکت 

بخاریسٹ سے پیر یکم جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق مشرقی یورپ کے اس ملک میں ماضی میں شاید ہی کبھی ایسا ہوا ہو کہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں نہ صرف سربراہ حکومت بلکہ چار دیگر وزراء کو بھی سزائیں سنا دی گئی ہوں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم لُوڈووچ اوربان کی چھوٹی سی غیر رسمی برتھ ڈے پارٹی میں کچھ دیر کے لیے بس یہی پانچوں افراد شریک ہوئے تھے۔

Published: undefined

رومانیہ میں بھی کئی یورپی ممالک کی طرح عوامی عمارات اور سرکاری دفاتر میں تمباکو نوشی منع ہے۔ لیکن وزیر اعظم اوربان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دینے کے لیے جو چھوٹا سا اجتماع ان کے دفتر میں ہوا، اس میں پانچوں وزراء میں سے کسی نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ماسک یا صحیح طرح حفاطتی ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے دفتر میں تمباکو نوشی بھی

Published: undefined

غلطی لیکن بس ماسک نہ پہننے ہی کی نہیں تھی۔ وزیر اعظم اوربان نے اپنے دفتر میں ایک سگریٹ بھی پیا جبکہ وزیر خارجہ بوگدان آؤریسکو نے تو ایک سگار بھی سلگا لیا۔ مزید خرابی اس وقت ہوئی جب اس چھوٹی سی پارٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دی گئی۔ اس پر شہریوں نے وزیر اعظم اور باقی چاروں وزراء پر تنقید کرتے ہوئے یہ پوچھنا شروع کر دیا، ''یہ وزیر اعظم کے دفتر میں ہو کیا رہا تھا اور کیوں؟‘‘

Published: undefined

اس کے بعد بات پھیلی تو متعلقہ سرکاری محکمے کے حکام نے پانچوں سیاستدانوں کو جرمانہ بھی کر دیا۔ ملکی خبر رساں ادارے میڈیا فیکس نے بتایا کہ وزیر اعظم اوربان اور باقی چاروں وزراء کو جو جرمانے کیے گئے، وہ انہوں نے ادا کر بھی دیے ہیں۔ لُوڈووچ اوربان کو اس پارٹی میں ماسک نہ پہننے پر 500 یورو کے برابر اور سرکاری دفتر میں تمباکو نوشی کرنے پر 100 یورو کے برابر جرمانہ کیا گیا۔

Published: undefined

اسی طرح وزیر خارجہ کو بھی ماسک نہ پہننے اور سرکاری دفتر میں سگار پینے پر کُل 600 یورو کے برابر جرمانہ کیا گیا۔ وزیر اقتصادیات پوپیسکو اور وزیر ٹرانسپورٹ بوڈے پر فی کس 500 یورو جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے مگر انہوں نے تمباکو نوشی بھی نہیں کی تھی۔

Published: undefined

حفاظتی ماسک گلے میں

Published: undefined

سب سے کم جرمانے کی سزا رومانیہ کے نائب وزیر اعظم تورکان کو سنائی گئی، جو 200 یورو کے برابر تھی۔ انہوں نے تمباکو نوشی تو نہیں کی تھی، لیکن چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا۔ تاہم ان سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپنے کے بجائے اپنا حفاظتی ماسک صرف گلے میں پہنا ہوا تھا۔

Published: undefined

رومانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے آج پیر یکم جون تک تقریباﹰ 20 ہزار افراد بیمار اور تقریباﹰ 1300 ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined