سماج

پوپ نے ویٹیکن میں مالی بدعنوانیوں کو تسلیم کر لیا

پوپ فرانسس نے تسلیم کیا ہے کہ ویٹیکن میں مالی بد عنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخلی سطح پر ہونے والی تحقیقات سے علم ہو گا کہ ‘’ وہ قصور وار ہیں یا نہیں‘‘۔

پوپ نے ویٹیکن میں مالی بدعنوانیوں کو تسلیم کر لیا
پوپ نے ویٹیکن میں مالی بدعنوانیوں کو تسلیم کر لیا 

پوپ فرانسس نے ویٹیکن کے اندر ہونے والی مالی بد عنوانی کو ایک اسکینڈل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی بد عنوانی کی داخلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ پوپ کا یہ ایسا پہلا بیان ہے کہ جس میں انہوں نے ویٹیکن کے مالی خرد برد میں بدعنوانی کو تسلیم کیا ہے۔

Published: undefined

منگل کے روز جاپان سے واپسی پر دوران پرواز ایک پریس کانفرنس میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ویٹیکن میں بد عنوانی موجود ہے،''تفتیش کے بعد ہم دیکھیں گے کہ آیا وہ لوگ قصوروار ہیں یا نہیں۔ یہ شرمناک ہے۔ ویٹیکن میں ایسا ہونا اچھی بات نہیں۔‘‘

Published: undefined

پوپ فرانسس نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ 'پیٹرز پینس‘ نامی پوپ چیرٹی فنڈ میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں کے بارے میں پتا چلا ہے اور اس رقم سے سینٹرل لندن میں پر تعیش جائیداد خریدنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Published: undefined

یاد رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس نے اس مسئلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح جائیداد کی خریداری ضروری نہیں کہ چیرٹی فنڈز کا غلط استعمال ہی ہو۔ پوپ نے کچھ یوں اظہار کیا "جو ہوا سو ہوا۔ یہ اسکینڈل ہے۔ انہوں نے کچھ ایسی چیزیں کی ہیں، جو شفاف دکھائی نہیں دے رہیں"۔

Published: undefined

یہ پہلا موقع ہے کہ پوپ فرانسس نے مالی بد عنوانی کے مسئلے پر عوامی سطح پر تفصیلات بیان کی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ اس حوالے سے داخلی سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کئی بار باہر سے بتایا گیا کہ دیکھو اندرکیا ہو رہا ہے،''یہ پہلی مرتبہ ہے کہ باہرکی بجائے چرچ کے اندر سے گندگی کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined