سماج

ویکسین حلال ہوگی کہ حرام، انڈونیشی عوام پریشان

انڈونیشی عوام میں یہ پریشانی پائی جاتی ہے کہ کورونا ویکسین حلال ہو گی یا حرام۔ اس تناظر میں انڈونیشیا کے صدر نے عوام کو بے چین اور پریشان ہونے سے گریز کی تلقین کی ہے۔

ویکسین حلال ہے کہ حرام، انڈونیشی عوام پریشان
ویکسین حلال ہے کہ حرام، انڈونیشی عوام پریشان 

دنیا میں سب سے زیادہ مسلمان آبادی کے حامل ملک انڈونیشیا کے عوام میں کورونا وائرس کے انسداد کی ویکسین کے حوالے سے اضطراب بڑھ رہا ہے کہ آیا یہ حلال بھی ہو گی۔ اس پریشانی و بے چینی کی وجہ انڈونیشی علماء کونسل کا سن 2018 میں دیا گیا وہ فتویٰ ہے، جس نے خسرہ بیماری کی ویکسین کو حرام قرار دے کر اس کا استعمال ممنوع کر دیا تھا۔

Published: undefined

اس تناظر میں ملکی صدر جوکو ویدودو نے اپنے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے انسداد کی ویکسین کے حوالے سے قبل از وقت پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ انڈونیشیا میں کووڈ انیس بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ پینسٹھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہزار چھ سو سترہ ہے۔ کل پیر انیس اکتوبر کو بھی کورونا کی لپیٹ میں آنے والے مریضوں کی تعداد تین ہزر چار سو کے قریب ہے۔

Published: undefined

انڈونیشی حکومت اس وبا کے انسداد کے لیے دستیاب ہونے والی ویکسین کی منظوری رواں برس نومبر میں دینے والی ہے۔ صدر ویدودو نے عوام کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور منظوری دینے والے ماہرین کو احتیاط کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین کے حلال ہونے کے حوالے سے پیدا عوامی خدشات کو رفع کرنا بھی ازحد اہم ہے۔

Published: undefined

انڈونیشیا میں بظاہر ویکسین کا حصول اور اس کی باضابطہ منظوری ایک پیچیدہ معاملہ دکھائی دیتا ہے۔ ویدودو نے متعلقہ ادارے سے کہا ہے کہ وہ انسدادِ کورونا کی حلال ویکسین کے حوالے سے عوام کو درست معلومات پوری شفافیت سے فراہم کرے۔ انڈونیشی صدر نے یہ تمام ہدایات ایک بند کمرے کے اجلاس میں متعلقہ حکومتی اہلکاروں کو دیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ غیر منظور شدہ ویکسین حاصل کرنے کی مبینہ حکومتی کوششوں پر وباؤں کے انڈونیشی ماہرین بھی انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

Published: undefined

ویدودو حکومت اعلان کر چکی ہے کہ اگلے برس ایک سو ملین افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ملکی صدر کے علاوہ ماہرین کا بھی خیال ہے کہ ہزاروں جزائر پر مشتمل ملک کی دو سو ستر ملین آبادی کو ویکسین کی فراہمی انتہائی پیچیدہ عمل ہے۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ویکسین لگانے کا عمل اسی وقت شروع ہو گا جب ماہرین کے ساتھ ساتھ علماء کونسل بھی اسے حلال قرار دے گی۔

Published: undefined

انڈونیشی حکومت پہلے ہی پچاس ملین ویکسین کی خوراکیں دواساز چینی کمپنی سائنوویک سے اگلے برس مارچ تک حاصل کرنے کا ایک معاہدہ کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ ایک سو ملین خوراکیں آسٹرا زینیکا سے اگلے برس اپریل تک حاصل کرنے کی ڈیل بھی طے کی جا چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined