سماج

حنا ربانی کھر کا دورہ افغانستان، طالبان رہنماؤں سے ملاقات

پاکستانی وزیر حنا ربانی نے منگل کو افغانستان کے دورے کے دوران طالبان رہنماوں کے ساتھ متعدد امور پر بات چیت کی۔ دورہ ایسے وقت ہوا ہے، جب کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

حنا ربانی کھر کا دورہ افغانستان، طالبان رہنماؤں سے ملاقات
حنا ربانی کھر کا دورہ افغانستان، طالبان رہنماؤں سے ملاقات 

حنا ربانی کھر گزشتہ برس اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کابل کا دورہ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون رہنما اور اس برس اپریل میں پاکستان میں شہباز شریف کی اتحادی حکومت کے قیام کے بعد وہاں کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی وزیر ہیں۔

Published: undefined

حنا ربانی کا دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب اقوام متحدہ نے گزشتہ ہفتے ہی طالبان کی جانب سے خواتین پر عائد پابندیوں کو ممکنہ طور پر "انسانیت کے خلاف جرم" کے مترادف قرار دیا تھا۔ اور پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو ابھی تک باضابطہ تسلیم نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

منگل کے روز پاکستانی رہنما کے ایک روزہ دورے کے بعد افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فریقین نے مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری حل تلاش کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں افغان قیدیوں کی رہائی، سرحد پار نقل و حمل میں مسافروں کو سہولیات، تجارت اور راہدای میں پیش رفت سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

حافظ ضیاء احمد نے لکھا، "پاکستانی فریق نے افغان مہاجرین کے ساتھ اچھے سلوک، سرحد پار نقل و حمل میں مسائل کے حل اور ویزوں کے اجرا کا وعدہ کیا ہے۔ اور دونوں فریقین نے مسائل کے حل کے لیے مثبت اور نتیجہ خیز اقدامات سے بھی اتفاق کیا ہے۔"

Published: undefined

متعدد امور پر اتفاق رائے

پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی، نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی، وزیر معدنیات و پٹرولیم شہاب الدین اور وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی سے ملاقاتیں کیں۔

Published: undefined

افغان قائم مقام وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم سے ملاقات میں افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی سرحد پر حملوں اور تحریک طالبان کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان، افغان سرزمین کو استعمال کرتی ہے جبکہ افغان طالبان اس کی تردید کرتے ہیں۔

Published: undefined

افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد نے بتایا کہ وزیر خارجہ متقی نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو عوام اور خطے کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے تاپی گیس پائپ لائن اور ریلوے لائنوں اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی۔

Published: undefined

طالبان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں حنا ربانی کھر کے دورے کے حوالے سے کہا گیا ہے،"پاکستان اور افغانستان مسلم ہمسائے ہیں، وہ ثقافتی مماثلت رکھتے ہیں اور دونوں حکومتوں کو باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔"

Published: undefined

بین الاقوامی برادری طالبان سے عملی رابطہ کرے، پاکستان

پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغان وفد کے ساتھ ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی نے بین الاقوامی برادری پر اس بات کے لیے زور دیا کہ وہ افغانستان کی سنگین انسانی صورت حال اور تعمیر نو اور سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ عملی طور پر رابطہ کرے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے سے اس مقصد میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت حناربانی کھر کی کابل میں ملاقاتوں کے دوران تعلیم، صحت، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون، علاقائی روابط، عوام سے عوام کے رابطوں اور سماجی و اقتصادی منصوبوں سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ وزیر مملکت نے پرامن، مستحکم، خوشحال اور مربوط افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے پائیدار شراکت داری قائم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Published: undefined

حنا ربانی کھر نے کابل میں ویمن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے افغان معاشرے میں خواتین کے اہم کردار پر زور دیا اور پاکستان اور افغانستان کی کاروباری خواتین کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان افغان خواتین کے تیار کردہ مصنوعات کی درآمد کو خصوصی ترجیح دے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined