سماج

ناروے: پاکستانی نژاد کامیڈین شبانہ، جتنی مشہوراتنی متنازعہ

نام سے تو پاکستانی لگتی ہے، کون ہے یہ شبانہ رحمان؟ دسمبر کے آخری ایام میں ناروے کے تقریباً تمام بڑے اخبارات کی بڑی ہیڈ لائن شبانہ رحمان کی موت تھی۔

ناروے: پاکستانی نژاد کامیڈین شبانہ، جتنی مشہوراتنی متنازعہ
ناروے: پاکستانی نژاد کامیڈین شبانہ، جتنی مشہوراتنی متنازعہ 

شبانہ رحمان پاکستانی نژاد نارویجن تھی۔ اس نے کالم نگاری، اسٹینڈ اپ کامیڈی، سوشل ایکٹوزم، ٹیلی ویژن پر مزاحیہ خاکوں، طنزیہ تحریروں اور پبلک میں بے باک ہو کر بات کہہ دینے میں اپنا نام بنایا، اور یہ نام اتنا کمایا کہ ناروے نے شبانہ رحمان کو قومی اعزاز کے ساتھ الوادع کیا ہے۔ ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین شبانہ جس کا تعلق اقلیتی امیگرنٹ گروہ سے تھا وہ ناروے کے لیے اتنی اہم کیسے بن گئی کہ ناروے کے کراؤن پرنس ہاکون نے سرکاری عمارت میں ہونے والی تقریب ِ جنازہ میں شرکت کی؟

Published: undefined

اس سوال کے کئی جواب ہیں کیونکہ شبانہ رحمان ناروے میں مقیم پاکستانی پس منظر رکھنے والی کمیونٹی کے لیے ایک مشکل سوال تھی اور شاید ہمیشہ رہیں۔ وہ بیک وقت ایک میٹھی اور کڑوی گولی تھیں، جنہیں نگلنا مشکل تھا مگر شبانہ کے ہونے اور اس کے کام کی چھاپ سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔ شبانہ رحمان کو ناروے سے جتنی محبت ملی اس نے اتنا ہی نفرت کا سامنا کیا، اسے اپنے بے دھڑک انداز سے جتنی شہرت ملی اسی وجہ سے اس نے اتنی ہی تنقید بھی سمیٹی۔

Published: undefined

شبانہ پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئی اور پیدائش کے فوراً بعد ہی والدین کے ہمراہ ناروے چلی گئی۔ ستر کی دہائی میں ناروے کو اپنی انڈسٹری اور انفراسٹرکچر کے لیے مین پاور کی ضرورت تھی اور یہ ضرورت پاکستانی تارکین وطن محنت کشوں نے خوب پوری کی۔ شبانہ بھی ایسی ہی کمیونٹی کا حصہ تھی۔

Published: undefined

شبانہ نے نوجوانی سے ہی اپنی ایک الگ راہ اختیار کی جسے نوے کی دہائی میں شاید سوچنا بھی محال تھا۔ ان کی تنقید کا سب سے پہلا شکار پدر شاہی معاشرتی اقدار تھیں۔ جن پر ناروے میں مقیم مسلم بالخصوص پاکستانی کمیونٹی بڑے چاؤ سے عمل کرتی تھی۔

Published: undefined

پاکستانی برادری ان دنوں ناروے میں قدم جمانے کے دور سے گزر رہی تھی۔ اس کمیونٹی کو نارویجن معاشرے سے کئی طرح کے خطرات تھے، اس کمیونٹی نے اپنی لڑکیوں کی شادیاں پاکستان میں موجود رشتے داروں سے کرائیں۔سخت سماجی کنٹرول رکھا، بعض مواقع پہ گھریلو تشدد کے واقعات ہوئے، عورت کی اعلیٰ تعلیم کو کچھ نے بخوشی اور کچھ نے بمشکل تسلیم کیا۔ شبانہ نے ایسے معاشرے کے دوہرے معیار پہ سوال اٹھائے۔

Published: undefined

جب ایک لڑکی پدر شاہانہ نظام کے خلاف بولے، جب وہ کھل کر کہے کہ عورت کو دبانے کے لیے مذہب کا استعمال بند کرو، جب وہ تارکین وطن کمیونٹی میں سے ہی ایک ہو اور اپنے ہی لوگوں کو آڑے ہاتھوں لے تو پھر کون ہو گا جو اسے پسند کرے گا۔ شبانہ بیک وقت کئی لڑائیاں لڑ رہی تھی۔ اس کے نشری مواد میں بظاہر معمولی سی بات پر بھی مزاحیہ انداز میں تنقید ملتی ہے لیکن اس تنقید نے ناروے کی امیگرنٹ مسلم کمیونٹی کی لڑکیوں کو ایک راہ دکھائی۔

Published: undefined

آج کے ناروے میں پاکستانی مسلم کمیونٹی میں شبانہ جیسی بے خوف نہ سہی مگر اسی کی طرز پہ سوچنے والی کئی لڑکیاں مل جائیں گی مگر جب شبانہ نے ان معاملات پر آواز بلند کی تھی تب وہ اکیلی تھیں۔اپنی طرز کی واحد کامیڈین جو اپنے اندر کے کھوکھلے پن کو ہنسی میں اڑاتی تھی۔

Published: undefined

اگرچہ شبانہ کی باتوں کا لبِ لباب وہی تھا جو کہ کوئی بھی عام ترقی پسند مسلمان پاکستانی لڑکی سوچتی ہو گی مگر اس کا بے دھڑک، بے باک انداز اس کے پیغام کو دھندلا گیا۔ شبانہ رحمان نے ایک تقریب میں ناروے کے متنازعہ عراقی نژاد اسلامک شخصیت مُلا کریکر کو اپنی گود میں اٹھا لیا جس کی مختصر وڈیوز بھی موجود ہیں۔ شبانہ رحمان کو اس پبلک اسٹنٹ کے بعد دھمکیاں ملیں تو وہ اور کھل کر سامنے آئی، اس نے ایک تقریب میں اسٹیج پہ کھڑے ہو کر اپنا زیر جامہ اتار دیا،اگلے دن میڈیا پہ اس کے جسم کا نچلا حصہ نشر تھا، اسے اپنی کمیونٹی سے بڑی لعن طعن ہوئی تو اس نے پورے جسم پہ ناروے کا جھنڈا پینٹ کروایا اور ایک تقریب میں برہنہ ہو کر کیمروں کے سامنے مسکرانے لگی۔

Published: undefined

شبانہ رحمان کے ان پبلک اسٹنٹ کو نارویجن حلقوں میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا، وہ میڈیا کی گرما گرم خبر تھی جس کی شہرت یا بدنامی کے ساتھ ساتھ اس کی پہچان پاکستانی نژاد نارویجن اور اس کا پیغام اس کے ساتھ چلتا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب شبانہ رحمان کی اس قدر بے باکی کے باعث ناروے کی پاکستانی کمیونٹی اس سے لاتعلق ہو گئی۔ اسے اسلام مخالف کہا جانے لگا جبکہ کچھ کو اس سے نفرت ہونے لگی۔

Published: undefined

اس نفرت یا لاتعلقی کا اندازہ شبانہ کی زندگی میں شاید اس طرح نہ ہوتا جیسے اس کی موت کے بعد عیاں ہوا۔ سوشل میڈیا پر شبانہ رحمان کی موت کے بعد پاکستانی نارویجنز اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں اور وہ شبانہ رحمان کی آزادی اظہار رائے کے غلط استعمال کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ بعض کے مطابق شبانہ کی موت پر اظہار ِافسوس کرنا بھی گناہ ہے۔ بعض کو شبانہ رحمان کا مسلم اقدار اور مشرقی روایات کے خلاف بولنا سب پیسے کا کھیل نظر آتا ہے جس کے لالچ میں شاید شبانہ نے یہ راستہ چُنا، چند ایک کی رائے ہے کہ شبانہ صرف شہرت کے لیے ہر حد پار کر گئی۔

Published: undefined

شبانہ رحمان کی زندگی ایک رولر کوسٹر کی طرح تیز، خطرناک مگر خطرے سے بے خوف گزری۔ اس کی شخصیت ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی وہ پہچان ہے جسے یہ کمیونٹی کبھی بھی مکمل طور پر اپنا نہیں سکی۔

Published: undefined

نوٹ: ڈی ڈبلیو اُردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined