سماج

بیوی کے قتل کے بعد فرار ہونے والا پاکستانی 11 برس بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتار

گیارہ برس قبل پاکستان میں اپنی شریک حیات کو مبینہ طور پر قتل کر کے فرار ہونے والے شخص کو اسپین کے سیاحتی جزیرے مایورکا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیوی کے قتل کے بعد فرار ہونے والا پاکستانی 11 برس بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتار
بیوی کے قتل کے بعد فرار ہونے والا پاکستانی 11 برس بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتار 

سیاحوں میں مقبول ہسپانوی جزیرے مایورکا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے 41 سالہ پاکستانی شہری کو گرفتار کیا۔

Published: undefined

اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے سن 2009 میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پاکستانی پولیس کے تفتیش کار قتل کی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ اس نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا قتل کیا تھا۔

Published: undefined

حکام کو شبہ تھا کہ یہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے پاکستان نے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھا تھا۔

Published: undefined

مبینہ قاتل کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ یہ بین الاقوامی وارنٹ دنیا کے کئی دیگر ممالک کی طرح اسپین کے ایک چھوٹے سے سیاحتی جزیرے مایورکا کی پولیس تک بھی پہنچ تھا۔

Published: undefined

مایورکا کی مقامی نیوز ویب سائٹ 'مایورکا سائٹنگ‘ کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز جزیرے کے مرکزی شہر پالما کی پولیس کو خبر ملی کہ ایک نواحی علاقے میں رہائش پذیر پاکستانی شخص کا ڈیٹا بین الاقوامی وارنٹ میں درج کوائف سے ملتا ہے۔

Published: undefined

شبہ ہونے پر پولیس نے پالما شہر کے مشرق میں واقع پاکستانی شہری کی رہائش گاہ پر چھاپا مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ اس شخص کے کوائف کا جائزہ لے کر پولیس نے اس کی شناخت کر لی۔

Published: undefined

ہسپانوی پولیس اب اس شخص کو پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پاکستان حوالگی کے لیے تیار کردہ نیشنل پولیس کے دستاویز کے مطابق بیوی کے مبینہ قتل میں ملوث اس شخص کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

نیشنل کورٹ پولیس کی جانب سے اس شخص کو اسپین سے ملک بدر کر کے پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

Published: undefined

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا خاتون کے قتل کے الزام میں مطلوب دیگر ملزمان گرفتار بھی ہو چکے ہیں یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined