سماج

دنیا سے پولیو کے خاتمے کی راہ میں پاکستان رکاوٹ

دنیا سے پولیو کے خاتمے کی راہ میں پاکستان اور افغانستان آخری رکاوٹ ہیں۔ رواں برس براعظم افریقہ سے بھی پولیو کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے اور اب یہ وائرس فقط ان دو ممالک میں باقی ہے۔

فائل تصویر سوشل میڈیا
فائل تصویر سوشل میڈیا 

پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رہائشی چالیس سالہ رؤف خان اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے پولیوکی وجہ سے اپاہج ہو جانے کا الزام خود پر عائد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ''جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ میری بچی کبھی نہیں چل پائے گی، تو میں اس صدمے سے مرنے والا تھا۔‘‘

Published: undefined

گزشتہ برس دسمبر میں ان کی 20 ماہ کی بیٹی ندا رؤف میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ چلتی پھرتی بچی اب بستر پر پڑی ہے اور صحت یابی کا کوئی امکان نہیں۔ خان کے اہل خانہ اپنے آبائی قبائلی علاقے کے سفر کی وجہ سے ندا کو پولیو کی ویکسین نہیں پلا پائے تھے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے سرمایے سے پاکستان میں تقریباﹰ تین لاکھ ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس مہم کے تحت پانچ برس سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کی ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔

Published: undefined

پاکستان اور ہم سایہ ملک افغانستان اب دنیا میں وہ دو آخری ممالک بچے ہیں، جہاں اب بھی یہ وائرس موجود ہے۔ گزشتہ برس تک یہ وائرس براعظم افریقہ میں بھی پایا جاتا تھا، تاہم رواں برس اس براعظم سے اس وائرس کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

220 ملین آبادی والے پاکستان میں سن 2017 میں یہ وائرس اپنے خاتمے کے نہایت قریب تھا کہ جب وہاں پورے سال میں فقط آٹھ نئے کیسز ریکارڈ کیے گیے تھے۔ 2014 میں پاکستان میں تین سو چھ کیسر ریکارڈ کیے گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد ملک کے شمال مغربی علاقے میں فوجی آپریشن کے بعد وہاں بچوں تک پولیو ویکسین پہنچنے کے بعد پولیو کیسز میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی تھی۔ یہ بات اہم ہے کہ طالبان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے سن 2012 میں پولیو ویکسین پلانے کی خدمت پر مامور قریب 80 ہیلتھ ورکرز کو مختلف واقعات میں قتل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مذہبی طبقات کی جانب سے بھی پولیو ویکسینیشن کے خلاف بیانات سامنے آتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ برس پاکستان میں پولیو کے 147 نئے کیسر سامنے آئے تھے، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ کرے اور ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined