سماج

جرمنی میں گھر کے پتے کی تبدیلی اب آسان

جرمنی میں ایک نئے قانونی مسودے میں شہریوں کو آن لائن ذریعے سے اپنے گھر کا پتا تبدیل کرنے کی اجازت دینے کا کہا گیا ہے تاکہ انہیں ایک مشکل اور لمبے طریقہ کار سے بچایا جا سکے۔

جرمنی میں گھر کے پتے کی تبدیلی اب آسان
جرمنی میں گھر کے پتے کی تبدیلی اب آسان 

جرمنی میں مستقل قیام کے لیے یہاں آنے والا یا اندرون ملک کسی ایک جگہ سے رہائش کے لیے کسی دوسری جگہ منتقل ہونے والا ہر شخص جانتا ہے کہ گھر کا رجسٹرڈ پتا تبدیل کرانا ایک لمبا کام ہے، جس میں بہت سی کاغذی کارروائی کرنے کے علاوہ متعلقہ بلدیاتی انتظامیہ کے دفتر بھی جانا پڑتا ہے۔ تاہم نئے قانونی مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ شہری گھر بیٹھے ہی آن لائن طریقے سے اپنا رہائشی پتا تبدیل کر لیا کریں۔

Published: undefined

جرمن حکومت نے بدھ پندرہ جولائی کو ملک میں رجسٹریشن کے قوانین میں بڑی اصلاحات کا منصوبہ وضع کیا، جس کے تحت کاغذی کارروائی میں کمی کے ذریعے عام شہریوں اور شہری انتظامیہ پر بوجھ کم کیا جا رہا ہے۔ اس نئے مجوزہ قانون کے تحت جرمنی میں عام لوگوں کے رجسٹرڈ رہائشی پتوں میں تبدیلی کے امکانات میں اب آن لائن آپشن بھی دستیاب ہو گی۔

Published: undefined

یہ قانونی مسودہ وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کی جانب سے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کی ڈیجیٹلائزیشن تیز رفتاری سے جاری ہے، ''یوں ہونے والی پیش رفت متاثر کن ہو گی اور جرمنی کا انتظامی نظام بھی جدید بنایا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

جرمنی میں موجودہ قانون کے مطابق کوئی بھی شخص جب رہائش کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے، یعنی اپنی رہائش اور یوں اس کا پتا تبدیل کر لیتا ہے، تو اسے ایک معینہ مدت کے اندر اندر متعلقہ شہری انتظامیہ کے پاس جا کر اس تبدیلی کا اندراج کروانا ہوتا ہے۔ دوسری صورت میں اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پتے کی تبدیلی کے اس اندراج کے لیے اب تک کاغذی کارروائی درکار ہوتی ہے، جس میں مالک مکان سے تصدیقی رقعہ اور مقامی انتظامیہ سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعے اس تبدیلی کا اندراج مکمل ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

نئے مسودہء قانون میں کہا گیا ہے کہ آن لائن ذریعے سے یہ اندراج لازم نہیں ہو گا یعنی لوگ مستقبل میں بھی اگر چاہیں تو انتظامیہ کے دفتر جا کر رہائشی پتے کی تبدیلی کا اندراج کروا سکیں گے۔ نئے قانون میں ایک وفاقی ریاست کے انتظامی اہلکاروں کو کسی دوسری وفاقی ریاست کے انتظامی ڈیٹا تک ڈیجیٹل طریقے سے رسائی بھی آسان بنا دی جائے گی۔ اس وقت جرمنی میں اس رسائی کے لیے صوبوں کو آپس میں ایک دوسرے کو باقاعدہ درخواست کرنا پڑتی ہے۔

Published: undefined

یہ مجوزہ قانونی مسودہ ابھی پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا جانا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد ابتدا میں اسے شمالی ریاست ہیمبرگ میں آزمائشی بنیادوں پر نافذ کیا جائے گا اور اگر تمام چیزیں درست سمت میں چلتی رہیں، تو اگلے برس نومبر سے یہ قانون جرمنی بھر میں نافذ ہو سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined