سماج

جرمنوں سے شادیاں کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے ویزوں سے انکار

کسی بھی غیر ملکی شہری کے جرمنی میں اپنے شریک حیات کے ساتھ دوبارہ ملاپ کے لیے جرمن زبان کا اے ون لیول کا ٹیسٹ پاس کرنا لازمی شرط ہے۔ اکثر غیر ملکی پارٹنرز کے لیے یہ معیار حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

جرمنوں سے شادیاں کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے ویزوں سے انکار
جرمنوں سے شادیاں کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے ویزوں سے انکار 

لِنڈا وینٹ اور مورو ڈیوپ کی شادی ہو چکی ہے۔ لیکن وہ اپنی اپنی روزمرہ زندگی ایک دوسرے سے ساڑھے چار ہزار کلومیٹر سے زائد کی دوری پر رہتے ہوئے ہی گزار رہے ہیں۔ یہ فاصلہ دراصل جرمنی اور سینیگال کا درمیانی فاصلہ ہے۔

Published: undefined

مورو ڈیوپ کے مطابق، ''طویل فاصلوں کی محبت بہت مشکل ہے۔ مجھے اپنی بیوی صبح، دوپہر، رات، ہر وقت مسلسل یاد آتی ہے۔‘‘ جرمن شہری لِنڈا وینٹ 2020ء میں چھٹیاں منانے مغربی سینیگال گئیں، جہاں مورو ڈیوپ رہتے تھے۔ انہوں نے 'زوم‘ کے ذریعے ایک مشترکہ انٹرویو میں کہا، ''ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا اور پھر ہمیں ایک دوسرے سے پیار ہو گیا۔‘‘

Published: undefined

وینٹ اس دوران ایک طالبہ کے طور پر جتنی مرتبہ ہو سکتا تھا، سینیگال جاتی تھیں۔ انہوں نے انٹرن شپ کی اور اپنی سمسٹر کی چھٹیاں بھی وہیں گزاریں۔ 2022 ء میں اس جوڑے نے مورو کے آبائی شہر بور میں اپنے اپنے اہل خانہ اور بہت سے مہمانوں کی موجودگی میں شادی بھی کر لی۔

Published: undefined

شادی مگر خوشگوار انجام کے بغیر

جرمنی میں کسی بھی شہری کے غیر ملکی شریک حیات کے لیے ویزے کے حصول کے سلسلے میں جرمن زبان سننے، بولنے، پڑھنے اور لکھنے میں مہارت کی بنیادی سطح تک پہنچنا بھی ایک شرط ہے، جسے زبانوں کے لیے مشترکہ یورپی فریم ورک آف ریفرنس میں اے ون لیول کہا جاتا ہے۔ مورو ڈیوپ فرانسیسی اور وولوف زبانیں بولتے ہیں اور کئی سالوں سے بطور تاجر کام کر رہے ہیں۔ 2022ء کے اوائل میں انہوں نے اپنا کام روک دیا اور سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں گوئٹے انسٹیٹیوٹ کے زیر انتظام جرمن کورس میں حصہ لیتے ہوئے کئی مہینے گزارے۔

Published: undefined

وینٹ نے، جو اب کام کرنے کے ساتھ ساتھ پڑھ بھی رہی ہیں، اس لینگویج کورس، رہائش، تدریسی مواد، نجی اسباق، اور انٹرنیٹ کنکشن کے لیے فیس بھی ادا کی۔ دونوں ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اپنے کھانے پر بھی کم رقم خرچ کرتے ہیں۔ وینٹ کے مطابق اپنے شریک حیات کو جرمن زبان سکھانے پر پہلے ہی ان کے چھ ہزار یورو خرچ ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

مورو ڈیوپ چودہ مہینوں سے جرمن زبان سیکھ رہے ہیں لیکن وہ اے ون ٹیسٹ میں تین بار فیل ہو چکے ہیں۔ ہر بار ان کے حاصل کردہ نمبر پہلے سے بہتر تو ہوتے ہیں لیکن وہ ابھی تک پاس ہونے کے لیے درکار 60 پوائنٹس تک نہیں پہنچے۔ ان کی اہلیہ کے مطابق جرمن زبان کا امتحان ان کے شوہر کے لیے انتہائی دباؤ والی صورتحال کی وجہ بن چکا ہے۔

Published: undefined

ان کے والد بیمار ہیں، اور ڈیوپ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت بھی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے ایک چچا نے تو یہ کہتے ہوئے ڈیوپ کو اپنی سفید فام بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا کہ وہ صرف ان کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

Published: undefined

لسانی امتحان میں ناکامی کی شرح زیادہ

گوئٹے انسٹیٹیوٹ اے ون لیول کے تقاضوں کو اس طرح بیان کرتا ہے: ''تحریری امتحان میں آپ روزمرہ کی مختصر گفتگو، نجی ٹیلی فون پیغامات یا لاؤڈ اسپیکر پر عوامی اعلانات سنیں گے اور ان سے متعلق مکمل مشقیں کریں گے.آپ سادہ فارم پُر کریں گے اور روزمرہ کی صورتحال کے بارے میں مختصر ذاتی مضمون تحریر کریں گے۔‘‘

Published: undefined

لیکن اگر کوئی جرمنی میں نہیں رہتا اور وہاں کی روزمرہ زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، تو اس کے لیے اس بارے میں سوالات کا جواب دینا اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ 2021 ء میں سینیگال کےگوئٹے انسٹیٹیوٹ میں جرمن زبان کے A1 لیول کے امتحان میں تین چوتھائی شرکاء ناکام ہو گئے تھے، جو کہ جرمن زبان کا کُل 30 ممالک میں لیے گئے امتحانات میں سے بدترین نتیجہ تھا۔ 2022 ء میں ناکامی کی یہ شرح 50 فیصد سے بھی زیادہ تھی۔

Published: undefined

''ہر سال دس ہزار سے زائد افراد بیرون ملک جرمن زبان کے مطلوبہ امتحانات پاس کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں وہ جرمنی جا کر وہاں رہائش پذیر اپنے پارٹنرز کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔‘‘ یہی وجہ ہے کہ جرمنی میں حزب اختلاف کی ایک جماعت لیفٹ پارٹی نے 2022 ء میں ایک مسودہ قانون بھی تجویز کیا تھا جس کے تحت کسی بھی شہری کے غیر ملکی شریک حیات کو جرمنی آنے کے بعد زبان کا ٹیسٹ دے کر اس لازمی شرط کو پورا کرنے کا موقع مل سکے۔

Published: undefined

جرمن دفتر خارجہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پچھلے کچھ سالوں سے ہر سال شادی شدہ جوڑوں کے دوبارہ سماجی ملاپ کے لیے آٹھ سے دس ہزار تک کے درمیان ویزا درخواستیں مسترد ہوئیں یا واپس لے لی گئیں۔ دسمبر میں جرمن وزارت خارجہ نے قواعد میں نرمی کرتے ہوئے ہنرمند ملازمین کوچھوٹ دیتے ہوئے ان کے پارٹنر مردوں یا عورتوں کے لیے ویزا کو زبان کی شرط سے آزاد قرار دے دیا تھا۔

Published: undefined

زبان کے تقاضوں میں تبدیلی کا مطالبہ

لِنڈا وینٹ نے اپنے تجربات کے بارے میں ''دو دنیاؤں کے درمیان‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ اس دوران انہوں نے جرمنی کی موجودہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے بیس سے زیادہ وفاقی پارلیمانی ارکان کو اپنی کہانی یوں سنائی: ''میں اور میرے شوہر دونوں اس کی وجہ سے بہت زیادہ نفسیاتی دباؤ میں ہیں۔‘‘حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں ایس پی ڈی اور گرین پارٹی کے متعدد قانون سازوں نے جوابی طور پر اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، اس حوالے سے تبدیلی لانے کا وعدہ کیا۔ تاہم وینٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''لیکن ابھی تک ہوا کچھ بھی نہیں۔‘‘

Published: undefined

مستثنیات

اگر لِنڈا وینٹ یونان یا رومانیہ کی شہری ہوتیں یا اگر وہ برازیل، السلواڈور یا کوریا سے ہوتیں، تو وہ زبان کے اے ون لیول کے امتحان کے بغیر ہی اپنے شوہر کو اپنے پاس بلا سکتی تھیں۔

Published: undefined

یورپی یونین کے رکن ممالک اور منتخب دیگر ممالک کے شہریوں کے جیون ساتھیوں کو پہلے سے ان کی جرمن زبان کی اہلیت ثابت کیے بغیر جرمنی میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ یہی بات تسلیم شدہ پناہ گزینوں، محققین، خود اپنا کوئی کام کرنے والوں یا اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد اور حال ہی میں پیشہ ور ہنر مند افراد کے جیون ساتھیوں پر بھی لاگو ہوتی ہے، چاہے ان میں سے کوئی بھی جرمن نہ بولتا ہو۔

Published: undefined

خصوصی مشکلات والے معاملات

2012 ء میں جرمنی کی وفاقی انتظامی عدالت کے ججوں نے فیصلہ سنایا تھا کہ اپنے ساتھی کے ساتھ جرمنی میں داخل ہونے سے پہلے شریک حیات کی زبان کی اہلیت کے ثبوت کی ضرورت نہیں ہونا چاہیے۔ ان ججوں کے مطابق، ''اگر کسی کی انفرادی طور پر زبان سیکھنے کی کوششیں ایک سال کے اندر نتیجہ خیز نہ ہو سکیں اور ناکام ہوجائیں‘‘ تو بیماری، معذوری یا زبان سیکھنے کے مواقع کی کمی جیسی وجوہات کے باعث ایسے افراد کی لسانی قابلیت متاثر ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

وکیل گیرہارڈ کے مطابق شادی شدہ جوڑے اکثر ایسے مشکل کیسز کو ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ڈیوپ چوتھی مرتبہ زبان کے امتحان کے لیے محنت سے پڑھائی کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر وہ اس امتحان میں پاس نہیں بھی ہوتے، تو وہ خصوصی مشکلات سے متعلق قانونی شق کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے لیے ویزے کی درخواست دینا چاہتے ہیں۔ ڈاکار میں جرمن سفارت خانے کے ویزا اہلکار اور جرمنی میں امیگریشن حکام تب مل کر اس جوڑےکے بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined