سماج

سب سے بڑا یورپی جیک پاٹ، اطالوی گروپ نے 371 ملین یورو جیتے

اٹلی میں لاٹری میں حصہ لینے اور مل کر شرطیں لگانے والے ایک گروپ نے یورپی تاریخ کا سب سے بڑا جیک پاٹ جیت لیا ہے۔ اس گروپ نے مشترکہ طور پر تین سو اکہتر ملین یورو کا ریکارڈ جیک پاٹ جیتا۔

سب سے بڑا یورپی جیک پاٹ، اطالوی گروپ نے 371 ملین یورو جیتے
سب سے بڑا یورپی جیک پاٹ، اطالوی گروپ نے 371 ملین یورو جیتے 

اس اطالوی لاٹری کے لیے نمبر جمعرات کی شام نکالے گئے۔ 'سُوپےرینا لاٹو‘ کہلانے والی یہ لاٹری یورپی تاریخ کا سب سے بڑا جیک پاٹ ثابت ہوئی۔ کسی بھی لاٹری میں جیک پاٹ اس مجموعی رقم کو کہتے ہیں جو کسی ڈرا کے نتیجے میں کسی بھی شرکت کنندہ کے فاتح نہ بننے کی صورت میں ہر بار بڑھتی ہی جاتی ہے، یہاں تک کہ بالآخر کوئی نہ کوئی یہ لاٹری جیت جاتا ہے۔

Published: undefined

انعامی رقم 371 ملین یورو یا 395 ملین ڈالر کے برابر

اطالوی دارالحکومت روم سے جمعے کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ Superenalotto ایک ایسے نجی سنڈیکیٹ نے جیتی، جس کے ارکان کی تعداد 90 ہے۔ اس گروپ کے ارکان نے مختلف اعداد کی پیش گوئی کرتے ہوئے کئی انٹریز جمع کرائی تھیں۔ ان میں سے ایک انٹری ایسی بھی تھی، جس پر لکھے گئے تمام نمبر وہی تھے، جو بعد میں لاٹری میں نکل بھی آئے۔ یوں اس گروپ نے مشترکہ طور پر 371 ملین یورو جیتے، جو 395 ملین امریکی ڈالر کے برابر بنتے ہیں۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ اس گروپ کے ارکان نے اس لاٹری میں حصہ لیتے ہوئے پانچ یورو فی کس خرچ کیے تھے۔ اب جیک پاٹ کی جیتی گئی رقم سے ان تمام 90 افراد میں سے ہر ایک کو چار ملین یورو سے زائد ملیں گے۔

Published: undefined

اٹلی کی 'سُوپےرینا لاٹو‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے کسی بھی فرد کو لاتری میں نکالے جانے والے ایک سے 90 تک کے اعداد میں سے چھ نمبروں کی درست پیش گوئی کرنا ہوتی ہے۔

Published: undefined

یورپ اور دنیا کی سب سے بڑی لاٹریاں

اپنی انعامی رقم کی مالیت کے لحاظ سے یورپ کی سب سے بڑی لاٹری اسپین میں ہر سال کرسمس کے دنوں میں نکالی جانے والی لاٹری 'ایل گوردو‘ ہوتی ہے، جس کی مجموعی مالیت دو بلین یورو سے زائد ہوتی ہے۔

Published: undefined

لیکن یہ لاٹری کوئی جیک پاٹ نہیں ہوتی، یعنی ایک بار کسی کے فاتح نہ بننے کی صورت میں یہ رقم بڑھتی نہیں اور اگلی مرتبہ زیادہ نہیں ہو جاتی۔ کوئی ایک یا ایک سے زیادہ فاتح نہ ہونے کی صورت میں لاتری کی رقم شرکت کنندہ کی بڑی تعداد میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔

Published: undefined

دنیا بھر میں آج تک سب سے زیادہ مالیت کے جیک پاٹ والی لاٹری کا ریکارڈ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے 'پاور بال‘ ڈرا کا ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں یہ لاٹری ایک شخص نے اکیلے ہی جیتی تھی اور اس کی مالیت 2.04 بلین ڈالر رہی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined