سماج

کیا ایمازون آپ کی جاسوسی پر مامور ہے؟

یہ کوئی راز نہیں کہ ایمازون کے پاس صارفین کا بہت سا ڈیٹا موجود ہے جو بنیادی طور پر لاکھوں پرائم سبسکرائبرز سے حاصل کیا گیا ہے۔ کیا صارفین کا یہ ڈیٹا انہیں آگاہ کیے بغیر استعمال ہو رہا ہے؟

کیا ایمازون آپ کی جاسوسی پر مامور ہے؟
کیا ایمازون آپ کی جاسوسی پر مامور ہے؟ 

ایمازون کنڈل پر صارفین کی پڑھنے کی عادت سے لے کر وہ گروسری تک جو وہ پرائم پر خریدنا پسند کرتے ہیں، ایمازون نے اپنے ٹریکنگ کے فن پر عبور حاصل کر لیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر صارف کی ترجیحات سے متعلق پیش گوئی کرنے میں کمال رکھتا ہے۔ اس کے الگورتھم اتنے اچھے ہیں کے تھرڈ پارٹیز ان کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

لیکن یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوتا۔ اس بڑے ٹیک ٹائٹن نے اپنی تخلیق کے بعد 100 سے زیادہ کمپنیاں خرید لی ہیں۔ یہ کمپنیاں اسے پیشن گوئیوں سے آگاہ کرنے کے لیے صارفین کا مزید ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایمازون کی ٹیکنالوجی آپ کی درخواستوں کا انتظار کرنے اور ان کا جواب دینے سے بدل گئی ہے۔ ایمازون کے الیکسا کے ایک ڈیمو میں، جب آپ وائس اسسٹنٹ سے فلم کے ٹکٹ بک کرنے کے لیے کہتے ہیں، تو یہ یہ پوچھ کر فالو اپ کرتی ہے کہ آیا آپ ڈنر ریزرویشن کرنا چاہتے ہیں یا اوبر بلانا چاہتے ہیں؟

Published: undefined

سائمن ڈیوڈ ہیرسبرنر، جن کا تعلق فریئی یونیورسٹی برلن کے ہیومن سینٹرڈ کمپیوٹنگ ریسرچ گروپ سے ہے، نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’یہ ممکنہ طور پر پریشانی کا باعث ہے کہ اگر ایمازون اپنی ملکیت میں موجود مختلف کمپنیوں کے درمیان ڈیٹا کا شیئر کر رہا ہے۔‘‘ صارفین کا ڈیٹا مختلف حوالوں سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔ ’’ایمازون کے ڈیٹا سائنسدان شاید حاصل کردہ ڈیٹا کے پرائیویسی کے مسائل کی شناخت اور اسے منظم رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔‘‘

Published: undefined

رواں سال کے آغاز میں ایمازون نے آٹھ لاکھ پندرہ ہزار اراکین کے ساتھ ایک امریکی بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی کمپنی ون میڈیکل کو خریدنے کے لیے 3.9 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا۔ ون میڈیکل کے پاس 15 سال کا ہیلتھ سسٹم کا ڈیٹا موجود ہے جسے ایمازون اے آئی پر مبنی ہیلتھ پراڈکٹس بنانے، نئی اصلاحات متعارف کروانے اور مستقبل میں آنے والی لاگتوں کا اندازہ لگانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

Published: undefined

ڈیٹا پرائیویسی کے حامیوں نے اس عمل کے خلاف احتجاج کیا ہے، حالانکہ قوانین کے مطابق کمپنی کو صارف کی اجازت کے بغیر صحت سے متعلق ذاتی معلومات کو دوسرے فریقین کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تاہم اس احتجاج کی وجہ ایمازون کے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خراب ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے ہے۔

Published: undefined

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی 2020 کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایمازون کے ملازمین نے اپنی ہی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسابقتی مصنوعات تیار کرنے کے لیے انڈیپینڈینٹ سیلرز کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔ سال دو ہزار اکیس میں یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین کو توڑنے کے الزام میں ایمازون پر 886.6 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Published: undefined

سولینٹ یونیورسٹی میں سوشیالوجی کے سینئر لیکچرر گارفیلڈ بینجمن نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’جس طرح سے ایمازون صحت جیسے مزید حساس شعبوں میں جارحانہ طریقے سے اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا ہے ہمارے پاس اپنے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے بہت ذیادہ آپشن نہیں رہیں گے۔‘‘

Published: undefined

امریکیوں کے قالینوں کی حالت کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنا نسبتاً بے ضرر سا سنائی دیتا ہے لیکن گزشتہ سال آئی روبوٹ اور رومبا (ایک ایسا روبوٹ جو گھر میں صفائی میں مدد کرتا ہے) پر ایمازون کو جھٹ پٹ خریدنے نے یورپی یونین کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ ان کو اس بات کی فکر کھائے جا رہی ہے کہ آیا لوگوں کے گھروں کے اندر جھانکنے کی یہ صلاحیت ایمازون کو حریفوں پر غیر معمولی فائدہ پہنچائے گی؟

Published: undefined

بینجمن نے بتایا، ’’اگر آپ ایمازون پراڈکٹس خرید رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ پرائیویسی سیٹنگز کو چیک کرتے رہیں اور اس بات پر غور کرتے ہیں کہ آپ ان آلات کو کب تک آن رکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ایمازون کی ویڈیو سے چلنے والی ڈور بیل لوگوں کی دہلیز پر ہونے والی ہر حرکت کو ریکارڈ کرتی ہے۔ 2020 کی بی بی سی کی اس ڈیوائس کے بارے میں کی گئی تحقیقات کے مطابق اسے ایمازون نے 2018 میں 1 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور اس میں جو فون ویڈیوز دیکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس میں استعمال ہونے والا نیٹ ورک بھی محفوظ نہیں۔

Published: undefined

اسی سال جولائی میں شائع ہونے والے ایک خط کے مطابق ایمازون نے مالکان کی رضامندی کے بغیر 2022 میں امریکی پولیس کو ڈور بیل کے ذریعے ریکارڈ کی گئی فوٹیج متعدد بار فراہم کی تھی۔ کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز ’ایمرجنسی‘ کی وجہ سے شیئر کی گئی تھیں، تاہم کچھ مخالفین نے اس بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے کہ پولیس ان ویڈیوز کو کس طرح استعمال میں لا سکتی ہے۔

Published: undefined

امریکہ اور دنیا بھر میں سینٹر فار ڈیجیٹل ڈیموکریسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر کترینا کوپ کے مطابق ایمازون کی جتنی زیادہ خدمات صارفین استعمال کرتے ہیں چاہے رنگ ڈور بیل، ایکو سمارٹ اسپیکر یاپرائم اسٹریمنگ سروس ہو، ان سے حاصل کردہ تصاویر اتنی ہی ذیادہ ہوں گیں۔ انہوں نے کہا، ’’ممکنہ طور پر اپنے ڈیٹا کے اثاثوں اور ایک آن لائن ثالث کے طور پر اپنے غالب کردار کا استعمال کرتے ہوئے ایمازون کمپنی اپنی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے تمام صارفین کے ڈیٹا کو استعمال کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے قابل ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

تاہم ایمازون کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کو خریدنا، سستی اور نئی مصنوعات کو مارکیٹ میں لانے کا ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو اپنے ڈیٹا پر مکمل کنٹرول حاصل ہوتا ہے اور انہیں اس کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

ایمازون کے ایک ترجمان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ایمازون سب سے ابتدائی ریٹیلرز میں سے ایک ہے جس نے صارفین کو اپنی براؤزنگ اور خریداری کی تاریخ دیکھنے اور اس بات کی بھی اجازت دی کہ مصنوعات کی ریکمنڈیشن کے لیے کون سے آئٹمز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صارفین کسی بھی وقت اپنی الیکسا ڈیوائیس کی آواز کی ریکارڈنگ کو حذف کر سکتے ہیں یا انہیں بالکل بھی محفوظ نہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

ڈیٹا ایتھکس ڈاٹ ای یو کی بانی پرنیل ٹرانبرگ کے مطابق ایک مثالی دنیا میں ذاتی ڈیٹا کو مناسب طریقے سے استعمال کرنا اور ذخیرہ کرنا صارفین کی ذمہ داری نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا، ’’یہ ایک مثالی دنیا نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’اگر مستقبل قریب میں آپ جاسوسی کرنے والے ویکیوم کلینر کا متبادل نہیں ڈھونڈ سکتے ہیں تو یہ ایک مسئلہ ہو گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined