سماج

ایران امریکی شہری کو رہا کرنے کے بعد منجمد فنڈز کے اجراء کا منتظر

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کو امریکی شہری رہا کرنے کے بعد اس بات کا انتظار ہے کہ اس کے بیرون ملک منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے۔

ایران امریکی شہری کو رہا کرنے کے بعد منجمد فنڈز کے اجراء کا منتظر
ایران امریکی شہری کو رہا کرنے کے بعد منجمد فنڈز کے اجراء کا منتظر 

اقوام متحدہ کی جانب سے مطلع کيا گیا ہے کہ ايران ميں موجود ايک ايرانی امريکی شہری کے بيٹے کو رہا کر ديا گيا ہے اور اب وہ ملک چھوڑ سکتے ہيں۔ اس فیصلے کے بعد ایرانی حکومت بیرونی ممالک کی جانب سے منجمد کیے جانے والے سات بلین ڈالر کے اثاثوں کی بحالی کا منتظر ہے۔

Published: undefined

پچاسی سالہ باقر نمازی اور ان کے پچاس سالہ بيٹے سيامک نمازی کی رہائی کی تصديق امريکی محکمہ خارجہ نے بھی کر دی ہے۔ ان دونوں کو اکتوبر سن 2016 ميں جاسوسی کا جرم ثابت ہونے پر دس سال قيد کی سزا سنا دی گئی تھی تاہم امريکا اس کيس اور فيصلے کو غلط قرار ديتا ہے۔ باقر یونیسیف کے ایک سابق اہلکار ہیں جنہیں فروری 2016ء اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ اپنے بیٹے سیامک کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ایران گئے تھے۔ ان کے بیٹے کو اس سے پچھلے سال اکتوبر 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی کئی ماہ سے کوشش تھی کہ ايران اور عالمی طاقتوں کے مابين جوہری ڈيل کی بحالی کے ليے چار امريکی شہريوں کی رہائی ممکن بنائی جائے، جن ميں يہ دو افراد بھی شامل تھے۔

Published: undefined

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق دونوں ممالک کے قیدیوں کی رہائی کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے بعد ایران کے مسدود وسائل میں سے 7 بلین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

Published: undefined

عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کے بعد سن 2018 میں امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے نتیجے میں چین، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت کئی ممالک میں اربوں ڈالر کے ایرانی فنڈز منجمد کر دیے گئے تھے۔

Published: undefined

تہران نے سیول پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ان فنڈز میں سے 7 بلین ڈالرز کو منجمد کر رکھا ہے اور ایران کی جانب سے بار بار جنوبی کوریا کے حکام سے اسے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ایک ہی وقت میں تہران میں زیر حراست اپنے شہریوں کی رہائی اور جنوبی کوریا سے ایرانی فنڈز کے اجراء میں مصروف عمل ہے۔

Published: undefined

یہ تمام پیشرفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے اپریل سن 2021 سے مذاکرات وقتاً فوقتا جاری ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر روک لگانے کے بدلے میں اس پر لگی سخت ترین پابندیوں سے چھوٹ ملے گی يا ان ميں نرمی کی جائے گی۔

Published: undefined

ایران کی جانب سے ماضی میں بارہا یہ پانابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ایران اس بات کی ضمانت بھی چاہتا ہے کہ امریکہ دوبارہ بحال ہونے والے اس جوہری معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined