سماج

ایران میں مساجد کو کھول دیا گیا

ایران میں کل سے تمام مساجد کو کھول دیا گیا ہے۔ ایرانی صدرحسن روحانی کے مطابق ملک بھر کی مساجد ہفتے کے روز سے مکمل طور پر کھول دی گئیں ۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 


ایران بھر میں مساجد کو عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، حالاں کہ ابھی کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے پھلاؤ کی شرح خاصی بلند ہے۔

Published: undefined

سرکاری ٹی وی چینل پر اپنے خطاب میں کہا کہ شاپنگ مالز جو شام چھ بجے تک کھولے جا رہے تھے، اب ان کے دورانیے میں بھی توسیع کی جا رہی ہے۔ حالیہ کچھ دنوں میں ایرانی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں عائد کردہ لاک ڈاؤن میں پے در پے نرمی کی ہے۔

Published: undefined

حسن روحانی نےکوئی حتمی تاریخ تو نہیں بتائی تاہم کہا کہ مساجد کے دروزے عوام کی روزمرہ کی عبادت کے لیے کھولے جا رہے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ سماجی دوری اور صحت کے ضوابط پر عمل کیا جائے۔

Published: undefined

ایران میں حکام سماجی دوری اور دیگر ضوابط پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہیں، جن میں بغیر ماسک سفر کرنے والے افراد کو بسوں اور میٹرو ٹرین میں سفر سے روکنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے انسداد کی حکومتی ٹاسک فورسز کے سربراہ علی رضا زالی نے سرکاری میڈیا پر بات چیت میں کہا کہ دارالحکومت تہران کی صورت حال اب بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ سماجی دوری اور صحت کے ضوابط پر مزید سختی سے عمل کریں۔

Published: undefined

جمعے کے روز تک ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چھیالیس ہزار تک ریکارڈ ہو چکی ہے جب کہ یہاں اس وبا کے نتیجے میں ہونے والی مجموعی ہلاکتیں سات ہزار چھ سے سنتالیس ہیں۔

Published: undefined

ایرانی وزارت صحت کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز کہا تھا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے پندرہ صوبوں میں کوئی ہلاکت نہیں دیکھی گئی جب کہ پانچ صوبوں میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت جنوب مغربی صوبے خوزیستان اور جنوب مشرقی صوبے بلوچستان کو 'ریڈ‘ قرار دے چکی ہے۔ ان دونوں صوبوں میں تاحال کورونا انفیکشنز کی شرح بہت زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined