سماج

’افغانستان کے ہندو اور سکھوں کا ہندوستان میں خیرمقدم‘

 طالبان کے قبضے کے بعد کشیدہ حالات کے مدنظر بھارتی حکومت نے بھارت آنے کے خواہش مند افغانستان کے ہندو اور سکھ برادری کے لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔

افغانستان کے ہندو اور سکھوں کا بھارت میں خیرمقدم ہے
افغانستان کے ہندو اور سکھوں کا بھارت میں خیرمقدم ہے 

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے بتایاکہ افغانستان کے ہندو اور سکھ برادری کو بھارت آنے میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا،”ہم افغان سکھ اور ہندو برادری کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اگر وہ افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں بھارت لانے میں ہر ممکن مدد کریں گے۔"

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

بھارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کے روز کابل سے کمرشل پروازو ں کی روانگی معطل ہوجانے کی وجہ سے بھارتی شہریوں کو افغانستان سے بھارت لانے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔”ہم کمرشل پروازیں بحال ہوجانے کے منتظر ہیں تاکہ بھارتی شہریوں کو وہاں سے لانے کا کام دوبارہ شروع کرسکیں۔"

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر اعلی سطح پر مسلسل نگاہ رکھی جارہی ہے۔”حکومت بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی نیز افغانستان میں ملکی مفادات کو یقینی بنانے کے تمام اقدامات کرے گی۔" انہوں نے کہا کہ بھارت ان افغانوں کے ساتھ کھڑا رہے گا جو باہمی ترقی، تعلم اور عوامی کوششوں کو فروغ دینے میں ہندوستان کے شریک کار رہے ہیں۔

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

امن اور سلامتی کی یقین دہانی

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان میں موجودہ غیر یقینی صورت حال کے مدنظر سکھ اور ہندو اقلیتی فرقوں کی سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے افغان سکھ برادری کے نمائندوں نے کابل میں طالبان کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

میٹنگ کے بعد سکھ برادری کے نمائندوں نے بتایا کہ طالبان نے انہیں امن اور سلامتی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارت نے افغانستان میں اپنے شہریوں کے سلامتی کے لیے متعدد ایڈوائزری جاری کیے ہیں۔ جن میں ہنگامی حالات میں رابطے کے لیے فون نمبر وغیرہ شامل ہیں۔

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

اس دوران افغانستان میں موجود بھارتی سفارتی عملہ کے تمام اراکین بشمول سفیر رودیندر ٹنڈن بھارتی فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ منگل کی صبح بھارتی ریاست گجرات کے جام نگر پہنچ گئے۔ رودیندر ٹنڈن نے ”ایک غیر معمولی حالات میں" لوگوں کو وطن واپس لانے کے لیے بھارتی فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

خصوصی ویزا

بھارت نے طالبان کے قبضے والے ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغانوں کی درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے الیکٹرانک ویزا کے ایک نئے قسم کا منگل کے روز اعلان کیا۔

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

بھارتی وزارت داخلہ نے ایک ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ اس میں کہا گیا ہے،”افغانستان میں موجودہ حالات کے مدنظر ویزا کے ضابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ الیکٹرانک ویزا کی ایک نئی قسم بنائی گئی ہے اور یہ e-Emergency X-Misc Visa ہے۔ اس سے بھارت میں داخلے کے خواہش مند افراد کی درخواستیں تیزی سے نمٹائی جاسکیں گی۔"

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

سینکڑوں بھارتی اب بھی پھنسے ہوئے ہیں

ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں اب بھی کم از کم ایک ہزار بھارتی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ کم سے کم 200 سکھ ایک گردوارے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی کا کہنا تھا،”ہم جانتے ہیں کہ اب بھی کچھ بھارتی افغانستان میں پھنسے ہوئے جو ملک واپس آنا چاہتے ہیں۔ ہم ان کے رابطے میں ہیں۔"

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Aug 2021, 7:40 AM IST