سماج

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کا قرض منظور

اس رقم سے ملک کو بیرونی ادائیگیوں میں مدد ملے گی جو معاشی بحران کی گرفت سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے میں پاکستان سے ساختی اصلاحات اور ٹیکس وصولی میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کا قرض منظور
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کا قرض منظور 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج کو منظوری دے دی ہے۔ جوہری طاقت سے لیس جنوب ایشیائی ملک اور مالیاتی ادارے کے درمیان اس سلسلے میں پچھلے کئی ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔

Published: undefined

یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستانی معیشت مشکل حالات سے گذر رہی ہے۔ تباہ کن سیلاب اور مبینہ غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے اسے بڑے مالی اور بیرونی خسارے سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زرمبادلہ کے تیزی سے ختم ہوتے ہوئے ذخائر جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستانی مرکزی بینک کے پاس درآمدات کی ادائیگی کے لیے صرف چند ماہ کے لیے ہی زرمبادلہ کے ذخائر رہ گئے ہیں۔

Published: undefined

آئی ایم ایف کے معاہدے میں کیا کہا گیا ہے؟

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیوبورڈ نے کہا کہ امداد کا مقصد "معیشت کو مستحکم کرنے کی فوری اقدامات کا تعاون کرنا اور مالی دھچکوں سے حفاظت کرنا ہے جب کہ پاکستانی عوام کی مدد کے لیے سماجی ترقیات پر خرچ کے لیے بھی مواقع تیار کیے جائیں گے۔"

Published: undefined

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ "پاکستانی معیشت اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ تباہ کن سیلاب اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسے بڑے مالی اور بیرونی خسارے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تیزی سے ختم ہوتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر جیسے مسائل کا سامنا ہے۔" آئی ایم ایف نے امداد کے لیے جون میں ابتدائی منظوری دے دی تھی لیکن اس کے تحت رقم کی پہلی قسط کے اجراء سے قبل اسے ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری درکار تھی۔

Published: undefined

قرض کی پہلی قسط کے طورپر 1.2 ارب ڈالر کی رقم فوری طورپر جاری کردی جائے گی جب کہ بقیہ دو قسطیں سہ ماہی بنیادوں پر دو جائزوں کے بعد جاری کی جائیں گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرے، کرنسی کنٹرول ترک کردے، ٹیکس وصولی کو بہتر بنائے اور مالیاتی پالیسی کو سخت کرے۔ مرکزی بینک کو اپنی پالیسی سود کی شرح کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح تک بڑھانا ہے اور حکومت کو نئے ٹیکسو ں کے ذریعہ 1.39ارب ڈالر جمع کرنے ہیں۔

Published: undefined

آئی ایم ایف نے کہا کہ وہ چاہتا ہے اسلام آبا د ساختی اصلاحات، بالخصوص توانائی کے شعبے اور سرکاری ملکیت والے اداروں اور موسمیاتی لچک میں مزید پیش رفت کرے۔ یہ بیل آوٹ پیکج دسمبر میں روک دیا گیا تھا، جب آئی ایم ایف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں سابقہ حکومت کے ساتھ سن 2019 میں ہونے والے معاہدے کی تکمیل نہ کرنے کی وجہ سے قرض کی منظورشدہ رقم میں سے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اپریل 2022 میں عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوجانے کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گر گئی تھی۔

Published: undefined

قرض پاکستان کومالی مسائل حل کرنے میں مددگار

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے تین ارب ڈالر کی منظوری کو معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ فوری سے درمیانی مدت کے معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی معاشی پوزیشن کو تقویت دیتا ہے، جس سے اگلی حکومت کو آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی جگہ ملتی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا، "یہ سنگ میل جو سخت ترین مشکلات اور بظاہر ناممکن نظر آنے والی ڈیڈ لائن کے خلاف حاصل کیا گیا، ٹیم کی بہترین کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔" وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ میں ان کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

Published: undefined

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان یہ معاہدہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب چند دنوں کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض دیا ہے۔ پچھلے تین ماہ کے دوران چین نے بھی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کے قرضے دیے ہیں۔

Published: undefined

معاشی کارکردگی کی رپورٹ جاری

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سال 2024-23 میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی جبکہ حکومت نے گزشتہ سال جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 میں بے روزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہوکر 8 فیصد پر آجائے گی جبکہ اس سال اوسط مہنگائی 29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مالی خسارہ ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined