سماج

سیکولرازم کیا ہے اور اس کا ارتقا کیسے ہوا؟

سیکولرازم کا لفظ آپ سب نے سنا ہے۔ اس لفظ کے حوالے سے مختلف معاشروں میں مختلف طرز کی تعریفیں اور غلط فہمیاں بھی ہیں۔ آئیے اسے تاریخی طور پر سمجھتے ہیں۔

سیکولرازم کیا ہے اور اس کا ارتقا کیسے ہوا؟
سیکولرازم کیا ہے اور اس کا ارتقا کیسے ہوا؟ 

سیکولرازم کی بنیاد یہ ہے کہ انسانی معاملات کو غیرجانبدار انداز سے دیکھا جائے یعنی کسی بھی امر سے متعلق فیصلہ کسی بھی مذہبی تناظر میں نہ ہو۔ سیکولرازم کی عمومی تعریف یہ ہے کہ مذہب اور ریاست کے شہری امور علیحدہ رہیں یعنی ریاست کے فیصلے کی بنیاد مذہب کی بنیاد پر نہ ہو۔ اسی اعتبار سے سیکولر معاشرے میں کسی بھی سرکاری یا عوامی مقام پر کوئی ایسا نشان نہیں رکھا جاتا، جو کسی مذہب کی نشان دہی کرے۔

Published: undefined

سیکولرازم کا فلسفہ یہ ہے کہ اخلاقیات کے لیے اصول مذہب کی بجائے تجربات، مشاہدات اور موجود چیزوں کے اعتبار سے قائم کیے جائیں۔ یعنی مذہب کسی فرد کا ذاتی معاملہ ہو اور معاشرے کا فرد کے اس ذاتی معاملے سے لینا دینا نہ ہو جب کہ فرد اور معاشرے کے درمیان تعلق کی بنیاد کوئی عمرانی معاہدہ ہو جو مذہب کی بجائے دنیا سے ماخوذ ہو۔

Published: undefined

اصطلاح کا ماخذ

Published: undefined

سیکولرازم کی اصطلاح سب سے پہلے برطانوی مصنف جارج ہولیوک نے 1851 میں استعمال کی۔ انہوں نے اس اصطلاح کی تخلیق کے ذریعے سماجی نظم کو مذہبی اخلاقیات سے الگ کرنے کے خیالات کی ترجمانی کی۔ ہولیوک اپنی تصنیف 'دا ریزنر‘ میں لکھتے ہیں، ''سیکولرازم مسیحیت کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ اس سے علیحدہ اور آزاد ہے اور مسیحیت کے دعووں پر سوال نہیں اٹھاتا۔ سیکولرازم یہ نہیں کہتا کہ ہدایت کہیں اور سے نہیں مل سکتی مگر یہ یقین ضرور رکھتا ہے کہ ہدایت اور روشنی کے لیے، غیرجانبداری ضروری ہے، کیوں کہ یہی اصول بہتر اور دائمی ہے۔‘‘

Published: undefined

سیکولرازم کی اقسام

Published: undefined

سیکولرازم کو دو اہم خانوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، 'سخت گیر‘ اور نرم گیر‘۔ سخت گیر سکیولرازم مذہبی نشانات کو غیرقانونی قرار دیتا ہے اور تمام ممکنہ انداز سے ان کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ جب کہ 'نرم گیر‘ سکیولرازم اس بابت برداشت اور لبرل ازم پر زور دیتا ہے۔

Published: undefined

سیکولرازم کی تاریخ

Published: undefined

سیکولرازم گو کہ قدرے جدید اصطلاح ہے اور یہ لفظ ماضی بعید میں کبھی نہیں برتا گیا، تاہم تاریخی طور پر سیکولرازم کا خیالیہ کئی فلسفیوں اور تہذیبوں میں ملتا ہے۔

Published: undefined

ماہرسماجیات فِل سوکرمن اپنی تصنیف 'سیکولرازم کا تعارف‘ میں لکھتے ہیں کہ سیکولرازم کا خیال قدیمی بھارتی 'چارواکا نظام‘ میں ملتا ہے۔اسی طرح یونانی فلسفی زینو آف سیٹیوم سمیت متعدد دیگر فلسفیوں کے ہاں بھی یہ اصول نظر آتا ہے۔

Published: undefined

مغربی دنیا میں یونانی فلسفیوں کے ذریعے سیکولرازم کا خیالیہ پیدا تو ہوا، مگر غائب ہو گیا۔ تاہم یہ اصول پہلے رینیسانس یعنی 'نشاط ثانیہ‘ میں ظاہر ہوا اور پھر یورپ میں ریفارمیشن یا اصلاحات کے عہد میں اس اصول کو تقویت ملی۔

Published: undefined

مذہبی تقسیم کے معاشرے میں راحت

Published: undefined

قرونِ وسطیٰ کا یورپی معاشرہ مذہبی بنیادوں پر استوار تھا اور اسی تناظر میں پروٹیسٹنٹ تحریک کے آغاز پر یہاں مذہبی تقسیم اپنی انتہاؤں کو جا پہنچی۔ اس تناظر میں سیکولرازم کے خیالیے نے اس مذہبی تقسیم سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

ماہرینِ سماجیات کا کہنا ہے کہ ریاست مذہب کی بجائے تمام شہریوں کو قابلِ قبول کسی عمرانی معاہدے کے ذریعے اپنے امور انجام دے، تو اس سے معاشرے کے تمام طبقات، برادریوں اور افراد کا ریاست سے تعلق ایک جیسا بنتا ہے۔ اور یہی ریاستی رویہ معاشرے میں تقسیم کے عمل کو روکنے میں معاونت کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined