سماج

’رواں سال حج منسوخ ہو سکتا ہے!‘

سعودی عرب نے ایک ملین سے زائد مسلمان زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں برس حج کرنے کے ارادے کو فی الحال موخر کر دیں۔ حج کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ آئندہ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو کہا ہے کہ وہ حج کرنے کے پلان کو اس وقت تک روک دیں جب تک کے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہو جاتی۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ صالح بن طاہر بنتن نے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’’ہم نے دنیا سے کہا ہے کہ حج کرنے کی تیاری میں جلد بازی نہ کرے۔'' ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کے لیے حاجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سعودی عوام کی صحت اولین ترجیحات ہیں۔

Published: undefined

مسلمانوں کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع اس سال جولائی کے آخر میں ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا اور سعودی عرب کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث اب یہ حتمی طور پر کہنا مشکل ہو گیا ہے کہ کیا اس سال حج کا اہتمام کرنا ممکن ہو گا یا نہیں۔ حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔

Published: undefined

کورونا وائرس: مکہ میں عمرے کا سلسلہ روک دیا گیا

Published: undefined

سعودی عرب نے پہلے ہی عمرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سعودی عرب نے مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس شہر مکہ اور مدینہ کو بھی لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور کسی کو ان شہروں میں داخل ہونے اور یہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 1563 کیسز سامنے آ چکے ہیں اور دس افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے بیالیس ہزار سے زائد اموات واقع ہو چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیرش نے اس وبائی مرض کو دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد تقریباﹰ دو لاکھ امریکا میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined