سماج

جرمنی میں ڈونر کباب ریستورانوں کو نام بدلنے کا حکم

جرمنی کے مشرقی شہر وائمار میں حکام نے ڈونر کباب ریستورانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ڈونر کباب کا نام تبدیل کریں۔ شہری انتظامیہ نے یہ فیصلہ ڈونر کباب کے لیے تیس برس پہلے طے کردہ ضوابط کی روشنی میں کیا ہے۔

ڈونر کباب
ڈونر کباب 

وائمار شہر کی انتظامیہ نے ڈونر بیچنے والے ریستورانوں کو جرمنی کی مشہور ترین ڈشوں میں شامل ڈونر کباب کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وائمار حکام نے کہا ہے کہ شہر میں ڈونر کباب بیچنے والے اس کا نام بدل کر Drehspiess 'ڈرے شپیز‘ (عمودی سیخ پر روسٹ کیا گیا گوشت) رکھیں۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

یہ فیصلہ ڈونر کباب کے لیے تین دہائیوں قبل طے کردہ ضوابط کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ سن 1988 میں جرمنی کی وفاقی وزارت برائے خوراک و زراعت نے 'گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات‘ کے بارے ضوابط طے کیے تھے جن کے تحت ڈونر کے گوشت کو خاص ضابطوں کے تحت ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔ تاہم جرمنی میں ان ضوابط کا اطلاق گنے چنے شہروں ہی میں کیا گیا ہے۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

جرمنی میں شاید ہی ایسا کوئی شہر یا قصبہ ہو، جہاں ڈونر کباب فاسٹ فوڈ میسر نہ ہو۔ عام طور پر اسے ترک ڈش سمجھا جاتا ہے لیکن سینڈوچ کی صورت میں ڈونر کباب کا آغاز برلن سے ہوا تھا۔ عام طور پر جرمنی سمیت یورپ بھر میں مقیم ترک نژاد شہری ہی ڈونر کباب ریستوران چلا رہے ہیں۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

ڈونر کباب میں ایک عمودی سیخ پر بھنے ہوئے گوشت کو دیگر لوازمات کے ساتھ خاص طرح کی بریڈ میں سینڈوچ کی طرح فروخت کیا جاتا ہے۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

ڈونر کباب گوشت کے لیے ضوابط

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

جرمنی میں طے شدہ وفاقی معیار کے مطابق ڈونر کے لیے استعمال ہونے والے گوشت کا ذائقہ بڑھانے کے لیے قدرتی اجزا کا استعمال کیا جانا چاہیے اور اس میں قیمہ کردہ گوشت کی مقدار ساٹھ فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ ڈونر گوشت کا ذائقہ بڑھانے کے لیے صرف نمک، انڈہ، مصالحے، تیل، پیاز، دودھ اور دہی کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ فیکٹریوں میں تیار کردہ ڈونر کباب گوشت میں زیادہ تر مصنوعی ذائقوں کا اضافہ کیا جاتا ہے جس کے باعث وہ طے کردہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

وائمار شہر میں ڈونر کباب ریستورانوں کے مالکان نے اس فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بعد بھی گاہک ان سے ڈونر کباب ہی طلب کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترک زبان میں ڈونر کا ملطب سیخ اور کباب کے معنی 'گرل شدہ گوشت‘ ہے اس لیے حکام کا فیصلہ غلط ہے۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

مضر صحت مصنوعی اضافی اجزا

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

بڑے پیمانے پر فروزن ڈونر کباب گوشت (برف میں جما ہوا گوشت) تیار کرنے والی کمپنیوں کو گوشت میں غیر معیاری کیمیائی اجزا کے استعمال کے سبب اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر فاسفیٹ پر مبنی اضافی اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔ تاہم ایسے اداروں کا کہنا ہے کہ گوشت کو نرم اور ذائقہ دار بنانے کے لیے فاسفیٹ اور دیگر اجزا کا استعمال ناگزیر ہے۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

دو برس قبل یورپی پارلیمان میں صنعتی گوشت کی تیاری میں فاسفیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا بل معمولی اکثریت سے ناکام رہا تھا۔ تاہم رواں برس جون میں یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے فاسفیٹ کے استعمال کی نئی حد مقرر کر دی تھی۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Oct 2019, 1:11 PM IST