سماج

یوکرین میں جنگ: جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے کاروبار میں اضافہ

جرمنی میں ہتھیار تیار کرنے والی کمپنی ہیکلر اینڈ کوخ نے بتایا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں اُن کے کاروبار میں نمایاں اضافے کے ساتھ ساتھ نیٹ منافع بھی دوگنا سے زیادہ ہو چکا ہے۔

یوکرین میں جنگ: جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے کاروبار میں اضافہ
یوکرین میں جنگ: جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے کاروبار میں اضافہ 

یوکرین میں فروری کے اوآخر میں روس کی طرف سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اب جرمن اسلحہ ساز کمپنی ہیکلر اینڈ کوخ نے اپنے کاروبار میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق ہیکلر اینڈ کوخ کمپنی نے سن 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں 22.2 فیصد، یعنی 77.5 ملین یورو کا اضافی اسلحہ فروخت کیا ہے۔ اس دوران کمپنی کا نیٹ منافع 3.3 ملین یورو سے بڑھ کر 8.1 ملین یورو تک پہنچ چکا ہے۔

Published: undefined

بہترین افتتاحی سہ ماہی

ایچ اینڈ کے نامی اس جرمن اسلحہ ساز کمپنی کے چیف فائنینشل افسر بیورن کرؤنرٹ نے کہا کہ کمپنی کی تاریخ کی یہ سب سے بہترین افتتاحی سہ ماہی تھی۔ انہوں نے مثبت نتائج کی وجہ اسلحے کی بھاری مانگ اور کام کے زیادہ مؤثر طریقوں کو قرار دیا۔

Published: undefined

کمپنی کے اعداد وشمار پر یوکرین میں جنگ کے بظاہر اثرات تو دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ فروری کے اوآخر سے اور مارچ کے اختتام تک، کسی ملک نے نہ تو اسلحے کے آرڈر دیے اور نہ ہی کسی طرح کی ڈیلیوری وصول کی تھی۔ واضح رہے اس کمپنی کی جانب سے کاروبار کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں جاری کی گئی ہیں۔

Published: undefined

'روس کے ہمسایہ ممالک ہتھیاروں کا ذخیرہ بڑھا رہے ہیں‘

کمپنی کے مالک ژینس بوڈو کوخ کے مطابق سن 2014 میں روس کی جانب سے کریمیا پر قبضے کے بعد ماسکو کے ہمسایہ ممالک کی طرف ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اس میں مزید اضافے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ''نیٹو کی مشرقی یورپی رکن ریاستیں اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے بڑھا رہی ہیں یا پھر ان میں جدت لا رہی ہیں۔ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو یقینی بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

کوخ نے تاہم اس بارے میں وضاحت نہیں پیش کی کہ کون سے ممالک نے رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں میں ان کی کمپنی کو اسلحے کے آرڈر دیے۔ البتہ یہ ضرور بتایا جاتا ہے کہ ہیکلر اینڈ کوخ کمپنی ناروے، لیتھوینیا اور لیٹویا کو ماضی میں رائفلیں سپلائی کرتی رہی ہے اور ان تینوں ممالک کے ایچ اینڈ کے ساتھ ایسے معاہدے بھی طے ہیں، جس کے تحت دوبارہ آرڈر دیے جاسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج